شک – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here

شک

ایک چھوٹا سا بچہ اور بچی کھیل رہے تھے۔ بچے کے پاس بنٹوں کی بڑی کلیکشن تھی اور لڑکی کے پاس ڈھیر ساری ٹافیاں تھیں۔ لڑکے نے لڑکی کو بولا کہ اگر تم اپنی ساری ٹافیاں مجھے دے دو تو میں بدلے میں تمہیں یہ سارے بنٹے دے دوں گا۔ بچی نے بولا ٹھیک

ہے۔ بچے نے اپنا سب سے قیمتی اور بڑا بنٹا اپنی جیب میں چھپا لیا اور باقی سارے بنٹے لڑکی کو دے دیے ۔ بچی نے اپنا وعدہ نبھایا اور ساری ٹافیاں بچے کو دے دیں۔ اس رات کو بچی پر سکون سو رہی تھی جبکہ بچہ مسلسل اس پریشانی میں مبتلا تھا کہ کہیں بچی نے اس سے ٹافیاں چھپائی تو نہیں ہیں اور شاید اس کی اپنی طرح بچی نے سب سے اچھی ٹافی اپنے پاس ہی رکھ لی ہو گی۔جس کسی سے بھی رشتہ بناؤ، سو فیصد سچائی کا مظاہرہ کرو اور کبھی اس کو چھوٹا سا بھی دھوکہ مت دو کیونکہ اگر تم خود کوئی بھی بھروسہ توڑو گے تو کبھی بھی دل کا سکون نہیں پاؤ گے۔ جیسے ہم خود ہوتے ہیں، ویسا ہی دوسرے کو بھی سمجھتے ہیں۔انسان کی فطرت ہے کہ جو کچھ خود کرتا ہے اوروں سے بھی ویسی توقعات رکھتا ہے۔ وقتا آپ جیت سکتے ہو لیکن زندگی بھر آپ ہارتے رہتے ہو کیونکہ آپ کسی پر بھی بھروسہ نہیں کر سکتے اور کوئی اور تو ظاہر ہے آپ پر اعتبار کر کے پچھتائے گا ہی۔ ہر رشتے ناتے میں اپنا سو فیصد دو، اسی طرح جو بھی کام شروع کرو اس کو

اس کے منطقی انجام تک ضرور پہنچاؤ کیونکہ ایماندار آدمی کی نیند پر سکون ہوتی ہے اور آخرکار محنت اپنا رنگ دکھاتی ہے، جو راستہ حق اور سچ پر مبنی ہوتا ہے وہ ہمیشہ بہت لمبا اور کٹھن ہوتا ہے اور جس راہ میں جھوٹ، فریب اور مکاری ہو، ایک سیکنڈ میں منزل پر پہنچا دیتا ہے، لیکن نہ دل کو آرام ملتا ہے او ر نہ وہ منزل ایک حقیقت ہوتی ہے بلکہ ایک سراب ہوتی ہے۔جو راستہ مشکل ہوتا ہے، اتنے سال لے لیتا ہے، وہ راستہ اور منزل اہم نہیں ہیں، اس راہ کی مشکلات انسان کو لوہے سے سونا بنا دیتی ہیں، وہ انسان جو آگ کی بھٹی میں تپ تپ کر سونا بنا ہوتا ہے، ہر قسم کی مصائب کا ڈٹ کر زندگی بھر سامنا کر سکتا ہے، اس انسان کی یہ ثابت قدمی وقتی نہیں ہوتی، کیونکہ اس نے اس حالت کو پانے کے لیے بے حد کوشش کی ہوتی ہے۔ ایسا انسان ہار کر بھی دماغ اور دل سے مات نہیں کھاتا۔ زندگی میں جو بھی کام کرو، پوری لگن اور محنت سے کرو۔ آگے اللہ پر چھوڑ دو مالی دا کم پانی پانا، پھر پھر مشکاں پاوے مالک دا کم پھل پھل لانا، لاوے یہ نہ لاوے۔


Top