21 ویں صدی کی بہترین گیند ۔۔۔۔ شین وارن اور وسیم اکرم نے مچل سٹارک کی باؤلنگ پر حیران کن تجزیہ دے دیا؟تفصیل اس خبر میں – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > انٹر نیشنل > 21 ویں صدی کی بہترین گیند ۔۔۔۔ شین وارن اور وسیم اکرم نے مچل سٹارک کی باؤلنگ پر حیران کن تجزیہ دے دیا؟تفصیل اس خبر میں

21 ویں صدی کی بہترین گیند ۔۔۔۔ شین وارن اور وسیم اکرم نے مچل سٹارک کی باؤلنگ پر حیران کن تجزیہ دے دیا؟تفصیل اس خبر میں

پرتھ (ویب ڈیسک )ایشزسیریز کا جنون اگر آپ سمجھنا چاہتے ہیں تو سمجھ لیجئے کہ پاک بھارت ون ڈے اور انگلینڈ آسڑیلیا کی ٹیسٹ سیریز کا جنون ایک سا ہی ہے ۔اور شائقین کرکٹ کو اس سیریز کا انتظار بھی بے صبری کی حد تک ہو تا ہے حالیہ دنوں پرتھ میں ایشز سیریز کے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں جب آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارکنے انگلش بلے باز

مذید خبریں پڑھیے:ویرات کوہلی کے خواب چکنا چور: انوشکا شرما کے ہاتھوں کی مہندی بھی نہ ختم ہوئی کہ جدائی کی خبر آگئی ، کروڑوں چاہنے والے دنگ رہ گئے

جیمز ونس کو بولڈ کیاتو اس گیند کو دنیائے کرکٹ کے مبصرین اور شائقیننے اس صدی کی بہترین گیند قرار دینا شروع کر دیا۔میچ کے چوتھے دن سٹارک راؤنڈ دی وکٹ گیند کر رہے تھے اور ری پلے میں دیکھا گیا کہ گیند پچ پر موجود ایک دراڑ پر پڑی اور لیگ سائیڈ پر اپنے مقررہ راستے پر جانے کی بجائے ونس کی آف سٹمپ اڑاتی چلی گئی۔مبصرین ہو یا سابق کھلاڑی یا پھر شائقین اس بات پر تو سبھی متفق نظر آئے کہ ونس کے لیے یہ گیند کھیلنا لگ بھگ ناممکن ہی تھا اور انھیں آؤٹ ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا تھا20ویں صدی کی بہترین گیند کروانے کا اعزاز رکھنے والے آسٹریلوی سپنر شین وارن نے سوشل میڈیا پر اپنے فالوئرز سے دریافت کیا کہ آیا سٹارک کی یہ گیند سنہ 2000 کے بعد کروائی جانے والی بہترین گیند نہیں ہے۔پاکستانی فاسٹ بولر اور سوئنگ کے سلطان کی عرفیت سے مشہور وسیم اکرم نے بھی اس بارے میں رائے دی اور بولے کہ سٹارک نے انھیں اپنے بولنگ کے دنوں کی یاد دلا دی اور یہ کہ سٹارک بائیں ہاتھ سے تیز گیند کرنے والے بولروں کے لیے قابلِ فخر ہیں۔بی ٹی سپورٹس پر بات کرتے ہوئے سٹارک کے ساتھ گیند کرنے والے جوش ہیزل وڈ کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت خاص تھی۔ لیگ سائیڈ کی جانب جا رہی تھی۔ دراڑ پر پڑی اور آف سٹمپ اڑا گئی۔ یہ کسی بھی بلے باز کو آؤٹ کر سکتی تھی۔‘سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہونے والے ونس کا کہنا ہے کہ آؤٹ ہونا اچھی بات نہیں لیکن دیگر کی نسبت اس بار اسے قبول کرنا آسان ہے۔اگر مجھے 20 سے 30 مرتبہ بھی اس گیند کا سامنا کرنا پڑے تو میں شاید ہر مرتبہ آؤٹ ہی ہوں۔ اسے اس چیز کا کریڈٹ دیا جانا چاہیے۔‘(ذ،ع۔ع)


Top