اگر جواب دینے میں تاخیر کی تو ۔۔۔۔۔۔۔ دو روز قبل شہزادی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ہیری نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کا انٹرویو کیا تو ایک انوکھا واقعہ پیش آ گیا ، یہ خبر پڑھیے – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > انٹر نیشنل > اگر جواب دینے میں تاخیر کی تو ۔۔۔۔۔۔۔ دو روز قبل شہزادی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ہیری نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کا انٹرویو کیا تو ایک انوکھا واقعہ پیش آ گیا ، یہ خبر پڑھیے

اگر جواب دینے میں تاخیر کی تو ۔۔۔۔۔۔۔ دو روز قبل شہزادی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ہیری نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کا انٹرویو کیا تو ایک انوکھا واقعہ پیش آ گیا ، یہ خبر پڑھیے

لندن(ویب ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ریڈیو کے لیے شہزادہ ہیری ریڈیو میزبان بنے اور انہوں نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کا انٹرویو کیا۔انٹرویو سے قبل دونوں میں ہلکی ہوئی پھلکی گفتگو اور نوک جھونک بھی ہوئی۔سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں برس ستمبر میں انوکٹس گیمز
ٹاپ سٹوری : آج کی بڑی بریکنگ نیوز : اسے پارٹی سے بھی نکال دو ، جہانگیر ترین کو نااہلی کے بعد ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا
کے دوران کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ریکارڈ کیا گیا یہ انٹرویو رواں ماہ 27 دسمبر کو نشر کیا جائے گا۔ گذشتہ روز اس کا ٹیزر جاری کیا گیا، جس میں سابق امریکی صدر کا انٹرویو لیتے وقت باراک اوباما تو پْر اعتماد نظر آئے لیکن شہزادہ ہیری کچھ نروس معلوم ہوئے۔پرنس ہیری نے اوباما کو مخاطب کرکے اعتراف کیا، ‘آپ اس انٹرویو کے حوالے سے پرجوش ہیں اور میں نروس ہوں اور یہ بہت دلچسپ بات ہے’۔جس پر اوباما نے کہا، ‘اگر آپ چاہیں تو میں آپ کا انٹرویو لے لوں گا’۔انٹرویو سے قبل ہلکی ہوئی پھلکی گفتگو اور چھیڑ چھاڑ بھی ہوئی، جب شہزادہ ہیری نے سابق امریکی صدر سے کہا کہ ‘اگر جواب دینے میں تاخیر کی تو ان کا لٹکا ہوا منہ دیکھنا پڑے گا’۔جس پر باراک اوباما نے کہا کہ ‘میں شہزادہ ہیری کی روتی بسورتی صورت ہرگز نہیں دیکھنا چاہتا’۔شاہی محل کنسنگٹن پیلس نے بھی اس حوالے سے ٹوئیٹ کی اور لکھا کہ یہ انٹرویو سابق صدر کے دفتر میں آخری دن اور صدارت سے ہٹ کر زندگی سے متعلق ان کے منصوبوں خاص کر اوباما فاؤنڈیشن کے گرد گھومتا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق شہرہ آفاق جریدے نیشنل جیوگرافک کے سرورق سے دنیا
ٹاپ سٹوری : بریکنگ نیوز : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ، ان کے ہمراہ کون کون ہے؟ خبر آگئی
بھر میں شہرت حاصل کرنے والی افغانستان کی مونا لیزا کو آخر کار گھر مل ہی گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 1985 میں رسالے کے سرورق پر ایک 12 سال کی افغان پناہ گزین لڑکی کی تصویر شائع ہوئی۔ لڑکی کی غیر معمولی ’شربتی آنکھوں‘ نے اسے دنیا بھر میں مشہور کر دیا۔افغانستان پر سویت حملے کے دوران چھ سال کی عمر میں باپ سے محروم ہونے والی ’افغان لڑکی‘ اپنی دادی کے ساتھ خوراک اور پناہ کی تلاش میں پاکستان آئی جہاں ناصرباغ کے افغان مہاجر کیمپ میں فوٹوگرافر اسٹیو میک کری کی نظر اس پر پڑی اور یوں ’افغان لڑکی‘ دنیا بھر میں ’افغان مونالیزا‘ کے نام سے مشہور ہوگئی۔امریکی نشریاتی ادارے نے نیشنل جیوگرافک نے بتایاکہ شربت گلا کو افغان حکومت کی جانب سے کابل میں 3000 گز کا گھر دیا گیا ہے، جس کی تزئین و ا?رائش بھی شربت گلا کی مرضی اور پسند کے مطابق کی گئی ہے۔افغانستان کی وزارت اطلاعات کے ترجمان نجیب ننگیال کا کہنا تھا کہ یہ گھر افغان حکومت کا 45 سالہ شربت گلا کو تحفہ ہے۔ انہیں 700 ڈالر ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا جو ان کے علاج معالجے اور روز مرہ اخراجات میں کام آئے گا۔(ش س م)


Top