شاہی خاندان کا شاہی انداز: اپنے صاحبزادے کے پہلے دورے سے قبل ہی ’ شاہ سلمان بن عبد العزیز ‘ خوشی سے نہال۔۔۔۔ پاکستان کے لیے ایسا اعلان کر دیا کہ پوری قوم کے دل جیت لیے – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > انٹر نیشنل > شاہی خاندان کا شاہی انداز: اپنے صاحبزادے کے پہلے دورے سے قبل ہی ’ شاہ سلمان بن عبد العزیز ‘ خوشی سے نہال۔۔۔۔ پاکستان کے لیے ایسا اعلان کر دیا کہ پوری قوم کے دل جیت لیے

شاہی خاندان کا شاہی انداز: اپنے صاحبزادے کے پہلے دورے سے قبل ہی ’ شاہ سلمان بن عبد العزیز ‘ خوشی سے نہال۔۔۔۔ پاکستان کے لیے ایسا اعلان کر دیا کہ پوری قوم کے دل جیت لیے

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے تاریخی دورے پر 16 فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں، اور اس دورے کو ایشیاء میں کافی اہمیت کا حامل گردانا جارہا ہے کیونکہ ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے دورے کے بعد فوراً بھارت جائیں گے اور وہاں سے پھر وہ چین اور

ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہونگے ۔ محمد بن سلمان کا یہ دورہ خطے کی صورتحال پر اہم اثرات مرتب کرنے جا رہا ہے لیکن اپنے صاحبزادے محمد بن سلمان کے دورے پر انکے وادل محترم اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن محمد عزیز بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے اور انہوں نے پاکستانی قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس منعقد کیا گیا ، اس اجلاس میں کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے، سعودی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیکابینہ نے آئل ریفائنری سمیت پاکستان میں معاہدوں کا کلی اختیار وزراء کو تفویض کردیا۔ وزیر پیٹرولیم خالد الفالح پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے ،عجائب گھر اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار سیاحت و قومی ورثے کے سربراہ کو دیا گیا ہے۔عودی وزیر پیٹرولیم و توانائی خالد الفالح نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر میں پٹرول اور گیس کے ذخائر تلاش کرے گا جس کے لیے اسکیموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں آرامکو بیرونی دنیا میں بھی اپنا کام پھیلائے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں سعودی ولی عہد کے استقبال کے دورے کی تیاریاں مکمل کر دی گئیں ہیں، پاک فوج نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر اعظم ہاؤس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، سعودی وفد میں 1000 کے قریب افراد کے لیے 300 پراڈو گاڑیاں جبکہ رہائش کا انتظام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔


Top