پاکستانی طیاروں کا ڈر یا کچھ اور ۔۔۔۔۔۔ اسرائیل نے اپنی فضائیہ میں اتنی بڑی تبدیلی کر ڈالی کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > انٹر نیشنل > پاکستانی طیاروں کا ڈر یا کچھ اور ۔۔۔۔۔۔ اسرائیل نے اپنی فضائیہ میں اتنی بڑی تبدیلی کر ڈالی کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

پاکستانی طیاروں کا ڈر یا کچھ اور ۔۔۔۔۔۔ اسرائیل نے اپنی فضائیہ میں اتنی بڑی تبدیلی کر ڈالی کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

مقبوضہ بیت المقدس( ویب ڈیسک)اسرائیلی فضائیہ نے امریکا سے حاصل کیے گئے جنگی طیاروں’ایف 35′ کے لیے نیا اسکواڈرن تشکیل دیا ہے، طیارے امریکہ سے حاصل کئے گئے تھے مختلف فضائی آپریشنز میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق امریکی ساختہ’ایف 35’جنگی طیاروں کو آپریشنل حالت میں لانے اور انہیں

جنگی مقاصد کے لیے خصوصی اسکواڈرن تشکیل دینے کافیصلہ حال ہی میں کیا گیا تھا۔ اس نئے اسکواڈرن کے لیے ‘اڈیر’ کا نام مختص کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک دوسرا اسکواڈرن بھی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لیے ‘جنوبی حما یا’اسکواڈرن 116’ کا نام تجویز کیاگیا ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق امریکی فوج کے اخراجات میں گزشتہ 7سال کے دوران پہلی بار اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نئی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اخراجات میں یہ اضافہ صدر ٹرمپ کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے فوجی اخراجات میں چار اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا جو چھ سو انچاس ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ 2018 میں بھارت کے فوجی اخراجات تین اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ چھیاسٹھ ارب پچاس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ۔پاکستان کے فوجی اخراجات گیارہ فیصد اضافے کے ساتھ گیارہ ارب چالیس کروڑ پر آگئے ہیں۔سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نئی رپورٹ کے مطابق صرف 5ملکوں کے فوجی اخراجات دنیا بھر کے مجموعی فوجی اخراجات کا 60فیصد ہیں، ان ملکوں میں امریکا، چین، سعودی عرب، بھارت اور فرانس شامل ہیں۔ جبکہ ایک اور خبر کے مطابق امر یکہ نے چین کی مخالفت کے باوجود آبنائے تائیوان میں اپنے دو جنگی بحری بیڑے پہنچادیئے ۔امریکی بحریہ کی سوینتھ فلیٹ کے ترجمان کمانڈر کلے ڈوس نے کہا ہے کہ آبنائے تائیوان میں امریکی بحری بیڑوں کی موجودگی امر یکہ کی آزاد اور کھلے انڈو پیسفک سڑیٹیجی پالیسی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بحریہ کے جنگی بیڑے ولیم پی لارنس اور سٹتھم،چین اور تائیوان کو جدا کرنے والے 180 کلو میٹر چوڑے آبنائے تائیوان میں گشت شروع کر چکے ہیں ۔


Top