صرف 87 ووٹوں کے فرق سے جیتنے والے (ن) لیگی رکن قومی اسمبلی کے حلقہ میں دوبارہ گنتی ۔۔۔۔ الیکشن کمیشن سے بڑی بریکنگ نیوز آ گئی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > اسلامی واقعات > صرف 87 ووٹوں کے فرق سے جیتنے والے (ن) لیگی رکن قومی اسمبلی کے حلقہ میں دوبارہ گنتی ۔۔۔۔ الیکشن کمیشن سے بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

صرف 87 ووٹوں کے فرق سے جیتنے والے (ن) لیگی رکن قومی اسمبلی کے حلقہ میں دوبارہ گنتی ۔۔۔۔ الیکشن کمیشن سے بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

سرگودھا(ویب ڈیسک ) حلقہ این اے 91 میں دوبارہ گنتی کا عمل کل 5 نومبر سے شروع ہو گا، درخواست گزار نے بینک میں ری کائونٹنگ کیلئے 18 لاکھ روپے کے قریب الیکشن کمیشن کے اکائونٹ میں جمع کروا دیئے ہیں، تفصیلات کے مطابقحلقہ این کے 91 میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار چوہدری عامر

سلطان چیمہ کی جانب سے تیسری بار دوباری گنتی کی درخواست سپریم کورٹ میں دی گئی جس پر سپریم کورٹ نے دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کئے تھے مگر پی ٹی آئی کے امیدوار عامر سلطان چیمہ جو کہ پہلے بھی دو بار دوبارہ گنتی میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی سے برتری حاصل نہیں کر سکے ، تیسری باردوباری گنتی کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جس پرسپریم کورٹ نے دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کر دیئے مگر پی ٹی آئی کے امیدوار کی جانب سے الیکشن کمیشن میں رقم نہ جمع نہ کروانے کی وجہ سے گنتی کا عمل شروع نہیں ہو رہا تھا ،تاہم اب عامر سلطان چیمہ نے الیکشن کمیشن کے اکائونٹ میں 18 لاکھ کے قریب رقم جمع کروا دی ہے اب گنتی کا عمل 5 نومبر کو شروع ہو گا، اس حلقہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوا ر ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی دوسری بار گنتی میں بھی 87 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے تھے، جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔


Top