رسول خدا کے گستاخوں کا کیا انجام ہوتا ہے ؟ ڈنمارک سے آنے والی ایک خبر نے پوری دنیا کو دنگ کر ڈالا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > اسلامی واقعات > رسول خدا کے گستاخوں کا کیا انجام ہوتا ہے ؟ ڈنمارک سے آنے والی ایک خبر نے پوری دنیا کو دنگ کر ڈالا

رسول خدا کے گستاخوں کا کیا انجام ہوتا ہے ؟ ڈنمارک سے آنے والی ایک خبر نے پوری دنیا کو دنگ کر ڈالا

ہالینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) گستاخ رسول ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈر کے ساتھی نے اسلام قبول کرلیا، جورم وان کلیورن کا کہنا ہے کہ اسلام سے متعلق جو کچھ جانتا تھا وہ سب غلطی فہمی تھی، پارٹی پالیسی کے باعث اسلام مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ تفصیلات کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے شرانگیز اور

شرمناک کام میں ملوث گستاخ رسول ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈر کے ساتھی نے اسلام قبول کرلیا ہے۔جورم وان کلیورن کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں وہ بھی اپنی سابقہ جماعت کے سربراہ گیرٹ وائلڈر کی طرح اسلام مخالف تھا، تاہم پھر وقت کے ساتھ ساتھ حقائق ان پر آشکار ہوتے گئے۔ جورم وان کلیورن کا کہنا ہے کہ انہوں نے مراکشی مسلمانوں سے متعلق نسل پرستانہ ریمارکس کے معاملے پر گیرٹ وائلڈر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، جبکہ وہ اسلام سے متعلق ایک کتاب بھی لکھ رہے تھے۔جورم وان کلیورن کا بتانا ہے کہ اسلام سے متعلق کتاب کی تحریر کے دوران انہیں دین اسلام کی اصل حقیقت معلوم ہوئی، جس کے بعد ان کے نظریات مکمل طور پر بدل گئے۔ جورم وان کلیورن مزید بتاتے ہیں کہ کتاب کی تحریر کے دوران وہ دین اسلام سے قریب سے قریب تر ہوتے گئے اور پھر بالآخر گزشتہ برس اکتوبر میں مسلمان ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ ہالینڈ میں مسلمانوں اور اسلام کیخلاف نظریات رکھنے والے سیاستدانوں کو خاصی مقبولیت حاصل ہے، تاہم اس قدر شدید نفرت کے باوجود ماضی میں بھی کچھ ڈچ سیاستدان دائرہ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں۔ اور اب پھر سے ایک ڈچ غیر مسلم سیاستدان دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا ہے


Top