حافظ قرآن شخص کن کن خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ؟ نئی تحقیق جان کر آپ سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > اسلامی واقعات > حافظ قرآن شخص کن کن خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ؟ نئی تحقیق جان کر آپ سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

حافظ قرآن شخص کن کن خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ؟ نئی تحقیق جان کر آپ سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

قرآن کریم کی کرامات و معجزات بے شمار و لاثانی ہیں جن میں کسی قسم کی شک کی گنجائش ہی نہیں ہوتی ۔عظیم آسمانی کتاب میں بنی نوع انسان کی ہدایت و رہنمائی ، اصلاح و بھلائی کے قواعد و ضوابط موجود ہیں ۔ صدیوں سے علماومفکریں اس عظیم کتاب پر تحقیق

کرتے ہیں اور نئے نئے معجزات سامنے آتے ہیں ۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے القصیم یونیورسٹی کے شعبہ طب میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ حافظ قرآن افراد کا دماغ عام افراد سے زیادہ قوی ہوتا ہے ۔ 81 فیصد حفاظ شوگر ، بلند فشار خون کے علاوہ ڈپریشن کا مرض لاحق نہیں ہوتا ۔قصیم یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے کافی عرصے تک متعدد افراد کا جائزہ لیا ۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جنہو ںنے کم از کم 10 سپارے حفظ کررکھے ہیں۔ ان میں ڈپریشن 81 فیصد ، شوگر 71 فیصد اور بلڈ پریشر کا مرض 64 فیصد ان افراد کے مقابلے میں کم ہے جنہو ںنے محض چند صورتیں ہی حفظ کی ہیں ۔ طبی تحقیقی ٹیم نے بریدہ کی مساجد سے لوگوں کا انتخاب کیا جن کی عمر55 برس اور اس سے زائد تھی ۔ دوسری جانب ایک یہ بھی کہانی ہے کہ محققین نے بزرگوں کے لئے دہی کے استعمال کو انتہائی فائدہ مند قرار دیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس میں کولہے کی ہڈی کیلئے زیادہ کثافت ہوتی ہے اور یہ بزرگ مرد اور خواتین میں آسٹروپروسس کے خطرات کو کم کردیتا ہے۔آسٹروپروسس ایک ایسی بیماری ہےجس میں ہڈیوں کی مضبوطی کم ہو جاتی ہےاور ہڈی فریکچر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ خواتین کا دہی کھاناان میں 31فیصد آسٹو پینیا(ایسی حالت جس میں جسم نئی ہڈی نہیں بناتا)اور 39فیصد آسٹروپروسس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔اس کے برعکس مردوں میں دہی کا استعمال آسٹروپروسس کا خطرہ 52فیصد تک ختم کر سکتا ہے۔


Top