ماہ صیام میں رزق کی تنگدستی کا ایسا آسان نسخہ جس پر عمل کرتے ہی رزق کے دروازے آپ پرکھل جائیں گے – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > اسپیشل ستوریز > ماہ صیام میں رزق کی تنگدستی کا ایسا آسان نسخہ جس پر عمل کرتے ہی رزق کے دروازے آپ پرکھل جائیں گے

ماہ صیام میں رزق کی تنگدستی کا ایسا آسان نسخہ جس پر عمل کرتے ہی رزق کے دروازے آپ پرکھل جائیں گے

ایک شخص آپ حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنی غربت و تنگدستی بیاں کی، آپ ﷺ نے اِ رشاد فرمایا جب تم اپنے گھر میں داخل ہو سلام کیا کرو چاہے کوئی گھر میں ہو یا نہ ہو، پھر مجھ پر درودو سلام بھیجو،اور ایک بار سورہ اخلاص

پڑ ہو اُس شخص نے عمل کیا تو اللہ تعالیٰ نے اُس کی روزی میں اِتنی برکت اور کشادگی دی کہ نہ صرف اُس کے پڑوسی بلکہ اُس کے رشتہ دار بھی فیضاب ہونے لگے۔ رزق کی تمناکرنا انسان کی خواہشات میں شامل ہے ۔اکثر لوگ رزق میں اضافے کے عاملین سے رہ نمائی لیتے ہیں یا کتابوں رسا لوں سے ایسے وظائف تلاش کرکے پڑھتے ہیں۔ایسے حضرات کے لئے ماہ رمضان انتہائی اہم مہینہ ثابت ہوسکتا ہے ۔اس ماہ میں چاہئے کہ وہ اللہ سے دعائیں کریں ،عبادات کریں اور ماہ رمضان میں قرآن مجید کی تلاوت اورشعار بنا لیں۔ حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ماہ رمضان کا ہر روزہ اپنی جگہ فضیلت رکھتا ہے ، لیکن ہر دن کی مخصوص دعا پڑھنے سے اسکی عظمت دو چند ہوجاتی ہے۔آنحضرت ﷺ نے رمضان مبارک کے دنوں میں پڑھی جانے والی دعاؤں کی فضیلت بھی بیان فرمائی ہے۔ ماہ رمضان میں دعا کی مدد سے رزق تو بڑھتا ہی ہے ،یہ مہینہ ویسے بھی اللہ کا مہینہ ہے جس میں اللہ بندوں کا رزق بڑھا دیتاہے ۔ ایک بار ایک شخص رسول خداﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا ’’ یا نبی اللہﷺ میں چاہتا ہوں میرا رزق بڑھ جائے ‘‘ اللہ کے پیارے رسولﷺ نے فرمایا ’’ باوضو رہا کر تیرا رزق بڑھ جائے گا‘‘ اللہ کے نبی ﷺ کے اس فرمان کی روشنی میں ہر مسلمان کو باوضو رہنا چاہئے تاکہ اس پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی رہیں


Top