اے پیارے نبیﷺ کیا وہ بستی بھی ملیا میٹ ہو سکتی ہے جہاں نیک لوگ رہتے ہوں؟ رسول اکرم ﷺ کی زندگی سے ایک شاندار واقعہ – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > اسپیشل سٹوریز > اے پیارے نبیﷺ کیا وہ بستی بھی ملیا میٹ ہو سکتی ہے جہاں نیک لوگ رہتے ہوں؟ رسول اکرم ﷺ کی زندگی سے ایک شاندار واقعہ

اے پیارے نبیﷺ کیا وہ بستی بھی ملیا میٹ ہو سکتی ہے جہاں نیک لوگ رہتے ہوں؟ رسول اکرم ﷺ کی زندگی سے ایک شاندار واقعہ

ایک دفعہ امام الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں محفل لگی تھی تو محفل میں بیٹھے ایک صحابی نے امام الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ‘‘اے پیارے نبیﷺ کیا وہ بستی بھی ملیا میٹ ہو سکتی ہے جہاں نیک لوگ رہتے ہوں اور عبادات میں

مصروف ہوں آپﷺ نے ارشاد فرمایا ہاں وہ بستی بھی ملیا میٹ ہوسکتی ہے وہ اس لئے کہ جہاں بے غیرتی و بے شرمی عا م ہوجائے ،بے حیائی کے خلاف کوئی بولنے والا نہ ہو،عالم دین چپ سادھ لیں تو اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوسکتا ہے ہمارے پیارے نبیﷺ کی زوجہ مطاہرہ کا ارشاد ہے کہ جہاں زنا عام ہوجائے وہاں اللہ کا عذاب آسکتا ہے .مگر افسوس کہ ہم بے فکری کے عالم میں پڑے آنکھیں اور کان بند کئے ہوئے ہیں اور زندگی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم اپنا اپنا فرض ادا کریں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر نے کی سبیل پیدا کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم بھی قبروں میں پڑے سانپوں ، بچھوؤں اور کیڑوں کی غذا بن جائیں وقت بڑی تیزی سے گذرتا جارہا ہے اس وقت کو غنیمت سمجھو اور اللہ تبارک تعالیٰ سے معافی مانگ کر اس کے پیارے نبیﷺکی صحیح انداز میں غلامی کریں پھر یہ وقت ہاتھ سے نکل جائے گا تو رونا ہی رہ جائے گا.بابا فرید کی محلے دارنیوں نے فرید کی والدہ سے پوچھا کہ آپکا فرید سارا سارا دن درودِ پاک پڑھتا ہے ،رات کو مصلے پر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہوئے روتا ہے جبکہ ہمارے بچے سارا دن گلی میں گْلی ڈنڈا اور اِل کانگڑا کھیلتے ہیں فرید کی ماں ہمیں یہ تو بتا کہ آپ کے فرید میں کیا رکھا ہے.فرید کی ماں نے کہا اے محلے دارنیوں رب العزت کی قسم جب تک میں باوضو نہ ہوجاؤں فرید کو دودھ نہیں پلاتی یہ صرف فرید کا کمال ہی نہیں یہ اس مقدس دودھ کا کمال ہے جو فرید کی رگوں میں حرکت کررہا ہے ایسی ماؤں سے ولی، قطب اور غوث ہی پیدا ہونگے .


Top