چوروں نے سائنسدان کو بھی نہ بخشا۔۔۔ پاکستانی سائنسدان کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے غائب – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > متفرق > چوروں نے سائنسدان کو بھی نہ بخشا۔۔۔ پاکستانی سائنسدان کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے غائب

چوروں نے سائنسدان کو بھی نہ بخشا۔۔۔ پاکستانی سائنسدان کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے غائب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستانی سائنسدان کے بینک اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے غائب ہوگئے ہیں۔ خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر یوسف خلجی نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ بینک فراڈ ہوا ہے اور پنشن اکاؤنٹ سے 30 لاکھ روپے نکلوا لیے گئے۔
ڈاکٹر یوسف خلجی اپنی فریاد لیکر سپریم کورٹ پہنچ گئے کہ ان کے اکاؤنٹ سے 25 اور 26 اکتوبر کو 30 لاکھ کی رقم نکلوائی گئی۔ انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ نہیں معلوم کہ رقم کس نے اور کیسے نکلوائی۔ ڈاکٹر یوسف خلجی نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو انصاف کیلئے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ بینک حکام اور ایف آئی اے کو درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہوئی، زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی گئی ہے اور سڑک پر آ چکا ہوں، چیف جسٹس میری حق حلال کی کمائی واپس دلوائیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوئوں و چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم کردیا۔ ٹائون شپ میں ڈاکوئوں نے اصغر اور فیملی سے3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، غالب مارکیٹ میں ڈاکوئوں نے جبران اور فیملی سے6لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،نے تھانہ ڈیفنس کے علاقہ میں ارشد اور اس کی فیملی سے 10لاکھ روپے کی نقدی وطلائی زیورات، ڈاکوئوں نے شمالی چھائونی کے عدنان اور فیملی سے6لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، بادامی باغ میں ڈاکوئوں نے عمران اور فیملی سے5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، مصری شاہ میں ڈاکوئوں نے عمران اور فیملی سے7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، شاہدرہ سے ڈاکوئوں نے نذیر سے 4لاکھ کی نقدی وموبائل فون، کاہنہ ڈاکوئوں نے آصف اور فیملی سے5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے، گارڈن ٹائون، ماڈل ٹائون، ساندہ، شاہدرہ ٹائون، لوئر مال، غازی آباد، برکی ، لیاقت آباد کے علاقوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں سے ہزاروں مالیت کی نقدی وموبائل فونز چھین لیے، گارڈ ٹائون، ماڈل ٹائون، ڈیفنس سے کاریں جبکہ مصطفی آباد، گجر پورہ، قلعہ گجر سنگھ، لٹن روڈ، اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔


Top