5 روز میں یہ کام نہ کیا تو پھر ہم ۔۔۔۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو سنگین ترین نوٹس جاری کر دیا گیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > دلچسپ و عجیب وا قعات > 5 روز میں یہ کام نہ کیا تو پھر ہم ۔۔۔۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو سنگین ترین نوٹس جاری کر دیا گیا

5 روز میں یہ کام نہ کیا تو پھر ہم ۔۔۔۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو سنگین ترین نوٹس جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سی ڈی اے نے غیر قانونی تعمیرات پر وفاقی وزیر اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیا،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 5 روز میں تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا تو گرا دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی اے نے غیرقانونی تعمیرات پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیا،
سی ڈی اے نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پربھی نوٹس چسپاں کردیا،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے فارم ہاؤس پرغیرقانونی تعمیرات کیں،وفاقی وزیر نے فارم ہاؤس پرغیرقانونی بیسمنٹ بنائی،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 5 روزمیں تجاوزات کاخاتمہ نہ کیاتوگرادیں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کی مبینہ مداخلت پر اسلام آباد پولیس کے سابق سربراہ جان محمد کی تبدیلی کے بارے میں چھان بین کے لیے تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لیے قواعدو ضوابط مرتب کیے ہیں۔اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے کے علاوہ، اٹیلیجنس بیورو اور قومی احتساب بیورو کے افسران شامل ہیں۔اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے کہا گیا ہے کہ سب سے پہلے وہ ان حقائق کا پتہ چلائے جس کی وجہ سے آئی جی اسلام آباد پولیس جان محمد کا تبادلہ کیا گیا۔ان قواعد وضوابط میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے ارکان اس بارے میں بھی معلومات حاصل کریں کہ وفاقی وزیر اعظم سواتی نے اپنے مخالفین کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو متحرک کرنے میں کیا کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کا کام نہ کرنے اور ان کا فون نہ سننے کی وجہ سے آئی جی اسلام آباد جان محمد کو تبدیل کردیا تھا
تاہم سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کا یہ زبانی حکم معطل کردیا تھا۔سپریم کورٹ نے جے آئی ٹیم کے ارکان کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ اس بارے میں بھی چھان بین کریں کہ کیا اعظم سواتی نے بطور وفاقی وزیر کسی بھی سرکاری ادارے سے کام لینے کے لیے اپنے اختیارت کا ناجائز استعمال تو نہیں کیا۔سپریم کورٹ نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ جے آئی ٹی کے ارکان اس بارے میں بھی تحقیقات کریں کہ کیا اعظم سواتی کے اثاثے ان کے ذرائع آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں یا نہیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے جے آئی ٹی کے ارکان سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس بارے میں بھی رپورٹ دیں کہ آیا اعظم سواتی کو اس معاملے کے حل ہونے تک امریکہ جانے دیا جانا چاہیے یا نہیں۔سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے ارکان کو 14 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ٹیم کے ارکان میں انٹیلیجنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر احمد رضوان، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر میر واعظ نیاز اور قومی احتساب بیورو کے ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی عرفان نعیم منگی شامل ہیں۔واضح رہے کہ عرفان نعیم منگی اس جے آئی ٹی کا بھی حصہ تھے جنہوں نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف پاناما لیکس کی تحقیقات کی تھیں۔


Top