ریحام خان نےچن چڑھا دیا:بھارتی اخبار میں اپنے ایک آرٹیکل میں عمران خان کے حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانی قوم غصے سے آگ بگولہ ہوگئی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > متفرق > ریحام خان نےچن چڑھا دیا:بھارتی اخبار میں اپنے ایک آرٹیکل میں عمران خان کے حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانی قوم غصے سے آگ بگولہ ہوگئی

ریحام خان نےچن چڑھا دیا:بھارتی اخبار میں اپنے ایک آرٹیکل میں عمران خان کے حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانی قوم غصے سے آگ بگولہ ہوگئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پاکستان کے دشمن بھارت کے ایک اخبار میں اپنے ارٹیکل میں لکھا ہے کہ عمران خان مذہبی تعصب کا شکار شخص ہیں۔ریحام خان پہلے بھی عمران خان کی شخصیت پر کئی بار تنقید کر چکی ہیں۔اب ریحام خان نے دشمن ملک کے

اخبار کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ریحام خان نے اس سے پہلے اپنی کتاب ریحام خان میں بھی عمران خان کے خلاف بہت زیادہ منفی باتیں کیں جن پر انہیں بہت زیادہ تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ریحام خان وزیراعظم پاکستان عمران خان کی دوسری بیوی تھیں جن سے عمران خان نے اکتوبر 2014میں شادی کی تھی ۔ ریحام خان کی بھی یہ دوسری شادی تھی لیکن 2015میں ان کی علیحدگی ہو گئی اسکے بعد سے ریحام خان کئی بار عمران خان پر تنقید کر چکی ہیں اور اپنی کتاب میں بھی انہوں نے عمران خان پر بہت سے الزامات لگائے تھے البتہ عمران خان نے کبھی ان الزامات کا جواب نہیں دیا۔ اب ریحام خان نے بھارتی اخبار میں عمران خان کو متعصب قرار دے کر دنیا میں عمران خان اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ ا نہوں نے اپنے ارٹیکل میں لکھا ہے کہ جب وہ عمران خان کے ساتھ تھیں تو عمران خان متعصب قسم کے مزاح کرنے کی عادی تھے۔ انہوں نے اخبار میں مزید لکھتے ہوئے پنجاب کے سابق وزیرِاطلاعات کی جانب سے ہندووں کے متعلق متنازع بیان کا بھی ذکر کیا کہ عمران خان کے ساتھی بھی ان کی طرح متعصب ہیں۔ ریحام خان نے ایک بار پھر عمران خان کے ماضی میں سامنے آنے والے سکینڈلز کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان جیسے اوپرسے دکھائی دیتے ہیں وہ ایسے ہیں نہیں بلکہ وہ اندر سے شدید تعصب کا شکار ہیں۔


Top