مسلمانوں نے عصر کی نماز اسی مسجد میں ادا کر کے پوری دنیا کو پیغام دے دیا کہ ہمیں شہید کرنا آسان ہے لیکن اسلام کو ختم کرنا نا ممکن ہے، اذان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > متفرق > مسلمانوں نے عصر کی نماز اسی مسجد میں ادا کر کے پوری دنیا کو پیغام دے دیا کہ ہمیں شہید کرنا آسان ہے لیکن اسلام کو ختم کرنا نا ممکن ہے، اذان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

مسلمانوں نے عصر کی نماز اسی مسجد میں ادا کر کے پوری دنیا کو پیغام دے دیا کہ ہمیں شہید کرنا آسان ہے لیکن اسلام کو ختم کرنا نا ممکن ہے، اذان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

کرائسٹ چرچ گذشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں سفید فارم شخص نے دو مساجد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 50 نمازی شہید ہو گئے۔اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ جس مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے آنے والے مسلمانوں پر فائرنگ کی گئی اسی مسجد میں عصر کی اذان دی گئی

اور شہر میں مقیم مسلمانوں نے نمازِ عصر اسی مسجد میں ادا کی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس پر مسلم صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفید فارم نسل پرست اور انتہا پسند مسلمانوں کو تو شہید کر سکتے ہیں تاہم وہ اسلام کو ختم نہیں کرسکتے۔مسلمانوں نے اسی مسجد میں دوبارہ نماز ادا کر کے دنیا بھر کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے دین اور مذہب کے لیے جان دینے سے نہیں ڈرتے۔ اور اسلام کی خدمت کرنے کے لیے کوئی بھی قربانی دے سکتے ہیں۔ جب کہ اس حملے کے بعد زخمی مسلمان نمازی کی تصویر دنیا بھر میں اسلام دشمنوں اور دہشت گردوں کیلئے طمانچہ ثابت ہوئی ہے۔ انتہائی زخمی حالت میں موجود نمازی اس تشویش ناک حالت میں بھی شہادت کی انگلی اٹھائے اللہ کی یکتائی کی گواہی دے رہا ہے۔ اس تصویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے ہیں۔ امن پسند مسلمانوں نے اس تصویر کے ذریعے اسلام دشمنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھ لو، مسلمان مشکل وقت میں گھبراتے نہیں ہیں، اپنے اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ مشکل ترین وقت میں اور حتیٰ کہ موت کو سامنے دیکھتے ہوئے بھی مسلمان اللہ کی یکتائی کی گواہی دینے سے نہیں رکتے۔ کہ دیکھ لو، مسلمان مشکل وقت میں گھبراتے نہیں ہیں، اپنے اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ مشکل ترین وقت میں اور حتیٰ کہ موت کو سامنے دیکھتے ہوئے بھی مسلمان اللہ کی یکتائی کی گواہی دینے سے نہیں رکتے۔


Top