بریکنگ نیوز: بروقت الیکشن میں حائل تمام رکاوٹیں ختم، نئی حلقہ بندیوں کے متعلق بل منظورہو گیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز: بروقت الیکشن میں حائل تمام رکاوٹیں ختم، نئی حلقہ بندیوں کے متعلق بل منظورہو گیا

بریکنگ نیوز: بروقت الیکشن میں حائل تمام رکاوٹیں ختم، نئی حلقہ بندیوں کے متعلق بل منظورہو گیا

بریکنگ نیوز: بروقت الیکشن میں حائل تمام رکاوٹیں ختم، نئی حلقہ بندیوں کے متعلق بل منظورہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، عام انتخابات بروقت کرانے کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہو گئی۔ حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترامیم کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہو گیا۔ ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
ٹاپ سٹوری: سینٹ کا ان کیمرہ اجلاس : 4 گھٹنے تک جاری رہنے والے اجلاس میں کیا کچھ ہوا؟ اگلے دو روز میں کیا ہونے والا ہے؟ میجر جنرل آصف غفور نے اعلان کر دیا
اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کا بل پیش کیا گیا جس پر مختصر گفتگو کے بعد بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہو گیا۔اراکین سینیٹ میں سے 82 نے بل کی حمایت کی جبکہ بل کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہ آیا۔ مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ حلقہ بندیوں سے متعلق بل وفاقی وزیر شیخ آفتاب نے پیش کیا تھا۔ بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد گزشتہ ماہ سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جانا تھا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات کے باعث پیش نا کیا گیا۔سینیٹ کے گزشتہ اجلاس میں آئینی ترمیمی بل کو چار مرتبہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا تھا۔آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے بعد پنجاب کی قومی اسمبلی کے لئے خواتین کی دو مخصوص نشستوں سمیت 9 نشستیں کم ہو جائیں گی جب کہ سندھ کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی۔خیبر پختوانخوا کی ایک مخصوص نشست سمیت پانچ ، بلوچستان کی ایک مخصوص نشست سمیت تین اور وفاقی دارلحکومت کی ایک نشست کا اضافہ ہو گا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مطالبات تسلیم کیے جس کے تحت مردم شماری کے پانچ فیصد بلاکس کی دوبارہ تصدیق کروائی جائے گی، یہ کام تیس دن کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔آج کے اجلاس کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے اپنے ممبران کی حاضری کویقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
ٹاپ سٹوری: مریم نواز نے خوبصورت تھیلی میں ہاتھ ڈالا ، خشک میوہ جات نکالے اور ہتھیلی پر رکھ کر اپنے شوہر کو پیش کیے ۔۔۔۔آج احتساب عدالت میں ہونیوالی ڈرامہ بازی کی تفصیلات آپ کو مغلوں کا دور یاد دلا دیں گی
اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کی بریفنگ میں اتفاق ہوا کہ ہم سب مل کر آگے چلیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کی بریفنگ پر میڈیا کو مختصر طور پر بتایا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹہ بریفنگ ہوئی اور تین گھنٹے سوال و جواب کا سیشن ہوا جب کہ اجلاس کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ڈی جی ایم او نے سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ یہ ایک بہت زبردست سیشن تھا جس میں سیکیورٹی سے متعلق جیو اسٹریٹیجی کے معاملات پر بات چیت ہوئی، بریفنگ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، نیشنل سیکیورٹی کے خطرات سے آگاہ کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس دوران بہت اچھے انداز میں سوال و جواب کا سیشن ہوا، سینیٹرز نے آرمی چیف اور ان کی ٹیم کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا، سینیٹرز نے افواج پاکستان کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔ترجمان کے مطابق سیشن میں تمام سوالات میرٹ پر کیے گئے اور آرمی چیف نے ان کے تفصیلی جوابات دیے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ تمام ارکان سوال نہیں کرسکے تاہم کچھ ارکان کے سوالات تھے جن پر آرمی چیف نے جواب دے کر ان کے تحفظات دور کر دیے۔


Top