میاں صاحب تیار رہیں۔۔۔ نیب میں پیشی کے بعد شہباز شریف کی مشکلات مین اضافہ، سپریم کورٹ سے بریکنگ نیوز آ گئی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > خبریں > میاں صاحب تیار رہیں۔۔۔ نیب میں پیشی کے بعد شہباز شریف کی مشکلات مین اضافہ، سپریم کورٹ سے بریکنگ نیوز آ گئی

میاں صاحب تیار رہیں۔۔۔ نیب میں پیشی کے بعد شہباز شریف کی مشکلات مین اضافہ، سپریم کورٹ سے بریکنگ نیوز آ گئی

میاں صاحب تیار رہیں۔۔۔ نیب میں پیشی کے بعد شہباز شریف کی مشکلات مین اضافہ، سپریم کورٹ سے بریکنگ نیوز آ گئی
لاہور(ویب ڈیسک )چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم 3رکنی بنچ نے ناقص دودھ اور صاف پانی کی عدم دستیابی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ پانی کے مسائل کا حل پیش کریں ،
ٹاپ نیوز: اسحاق ڈار کو بچانے کے لیے (ن) لیگ کی سرگرمیاں تیز، نیب عدالت کے احکامات ماننے کے بجائے حکومت کن کاموں میں مصروف ہے؟ ناقابل یقین خبر آ گئی
اگر حل پیش نہ کیا تو وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی طلب کرسکتے ہیں،سپریم کور ٹ نے سندھ میں بھی پانی کے مسئلے پر وزیراعلیٰ سندھ کو بلایا تھا ۔ عدالت نے ٹی وائٹنر اورپاﺅڈر والادودھ بنانے والی کمپنیوں پر عائد پابندی ختم کرنے سے انکار کردیا ۔ان کمپنیوں کے وکلاءنے یہ پابندی ہٹانے کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ جب تک یہ کمپنیاں اپنے ڈبے پر یہ نہیں لکھیں گی کہ یہ دودھ نہیں ہے تب تک کمپنیاں نہیں کھولی جائیں گی ،ایسا نہ ہو کہ ان کمپنیوں پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی عائد کردی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دودھ کے نام پر پاﺅڈر بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔فاضل جج نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام کو بھی حکم دیا کہ وہ دودھ کے نام پر بکنے والے پاﺅڈر کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں اور بتائیں کہ یہ دودھ نہیں ہے ،عدالت نے فوڈاتھارٹی حکام کو ہدایت کی کہ پانی کی کمپنیوں کے دوبارہ نمونے حاصل کرکے ان کا ٹیسٹ کروایا جائے اگر ان کا پانی درست نکلتا ہے تو پھر عدالتی حکم کا انتظار کئے بغیر صحیح پانی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو کھول دیا جائے ۔


Top