حکومت کی کفاعیت شعاری اور بچت مہم تباہ : رات گئے اہم وفاقی وزیر کی عیاشی کرتے ہوئے ایسی تصاویر منظر عام پرآگئیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > حکومت کی کفاعیت شعاری اور بچت مہم تباہ : رات گئے اہم وفاقی وزیر کی عیاشی کرتے ہوئے ایسی تصاویر منظر عام پرآگئیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

حکومت کی کفاعیت شعاری اور بچت مہم تباہ : رات گئے اہم وفاقی وزیر کی عیاشی کرتے ہوئے ایسی تصاویر منظر عام پرآگئیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

کراچی (ویب ڈیسک) حکومت نے آتے ہی بچت اور کفاعیت شعاری مہم کا اعلان کر دیا تھا ، لیکن وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نت نئی حرکتوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ، اور اب ایسا ہی ہوا ہے وہ ان کی مہنگی ترین گاڑی میں تصاویر سامنے آئی ہیں،

فیصل واوڈا نت نئی حرکتوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ،کبھی وہ سیکیورٹی آپریشن کے دوران بلٹ پروف جیکٹ اور پستول لے کر پہنچ جاتے ہیں تو کبھی پروٹوکول کی گاڑیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھے شہر کا چکر لگاتے ہوئے پائے جاتے ہیں ۔اب ان کی سپورٹس کار میں بیٹھے تصویر سامنے آگئی ہے جو کہ پاکستانیوں کے لیے حیران کن ہے کیونکہ پاکستانیوں نے کسی وزیر کو سپورٹس کار میں بیٹھے نہیں دیکھا ہو گا ،،فصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر راشد نصر اللہ نامی شخص نے فیصل واوڈا کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آنے والی پیلے رنگ کی سپورٹس کار میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔اس تصویر کے ساتھ راشد نصر اللہ نے پیغام لکھا کہ قوم کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ سادگی والی حکومت ہے یاعیاشی والی ؟


Top