ن لیگ کی گردن کا سریا نکل گیا ، ایک اور بڑے رہنما نے علیحدگی کا اعلان کردیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > ن لیگ کی گردن کا سریا نکل گیا ، ایک اور بڑے رہنما نے علیحدگی کا اعلان کردیا

ن لیگ کی گردن کا سریا نکل گیا ، ایک اور بڑے رہنما نے علیحدگی کا اعلان کردیا

ن لیگ کی گردن کا سریا نکل گیا ، ایک اور بڑے رہنما نے علیحدگی کا اعلان کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) وہاڑی سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال نے مسلم لیگ ن سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان وہاڑی میں تحریک لبیک کے دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طاہر اقبال کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ فیض آباد

دھرنے کے شرکاء پر تشدد کے خلاف کیا ہے۔ طاہر اقبال آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے اور بعد میں انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی، انہوں نے اپنے حلقے سے مسلم لیگ ن کی سینئر رہ نما تہمینہ دولتانہ کو شکست دی تھی۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا،سابق وفاقی وزیر قانون نے گزشتہ رات اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم پر فیض آباد میں دھرنا دے رکھا تھا اور سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا،دھرنے کے خلاف آپریشن کے باعث ملک میں صورتحال کشیدہ ہونے پر زاہد حامد نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوا دیا تھا جو منظور کر لیا گیا۔ واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی وزیر کا بیان سامنے آیا تھا کہ وہ دلی طور پر مطمئن ہیں اور ختم نبوت پر کامل یقین رکھتے ہیں تاہم اگر ان کے استعفیٰ دینے سے معاملات ٹھیک ہوسکتے ہیں تو وہ اس کےلئے تیار ہیں۔ مزید خبروں کیلئے ہمارا پیج لائیک کریں ۔ شکریہ


Top