حکومت کو بچانے کے لیے اہم حکومتی رہنما کس شخصیت کے پاس جا کرگرگراتے رہے؟ وہاں کیا ڈیل ہوئی؟ ناقابل یقین خبر آگئی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > حکومت کو بچانے کے لیے اہم حکومتی رہنما کس شخصیت کے پاس جا کرگرگراتے رہے؟ وہاں کیا ڈیل ہوئی؟ ناقابل یقین خبر آگئی

حکومت کو بچانے کے لیے اہم حکومتی رہنما کس شخصیت کے پاس جا کرگرگراتے رہے؟ وہاں کیا ڈیل ہوئی؟ ناقابل یقین خبر آگئی

حکومت کو بچانے کے لیے اہم حکومتی رہنما کس شخصیت کے پاس جا کرگرگراتے رہے؟ وہاں کیا ڈیل ہوئی؟ ناقابل یقین خبر آگئی

سرگودھا(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ضعیم قادری نے (ن) لیگ کے ناراض اراکین کے مطالبات اور تحفظات پر عمل کرانے کی یقین دہانی کراکے استعفوں کے معاملے کو ٹال دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ضعیم قادری سرگودھا میں پیر حمید الدین سیالوی کی رہائشگاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے ناراض اراکین سے
مذاکرات کئے،ناراض اراکین نے ضعیم قادری کو ختم نبوت قانون میں ترمیم کے معاملے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور اجتماعی طور پر مستعفی ہونے کی دھمکی دی۔ ضعیم قادری نے اراکین کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات اور تحفظات وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے رکھے جائیں گے اور ان پر عمل کرایا جائے گا۔
یاد رہے کہ پیر حمید الدین سیالوی کے بھتیجے نظام الدین سیالوی نے جو رکن اسمبلی ہیں فیض آباد دھرنے کے شرکاء کیخلاف آپریشن پر حکومت سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا اور پیر حمید الدین سیالوی نے اعلان کیا تھا کہ ان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ان کے ساتھ تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی استعفے دے دیں گے۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور دیگر اراکین اسمبلی چوہدری حامد حمید، رانا منور غوث خان اور عبدالرزاق ڈھلوں کے مستعفی ہونے کی خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ایم پی اے نظام الدین سیالوی کو منانے کے لئے گئے تھے جنہوں نے اپنا استعفی واپس لینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 14 ارکان اسمبلی نے پیر حمید الدین سیالوی کو اپنی استعفیٰ جمع کروا دیے تھے۔


Top