پاکستان میں اعلیٰ سرکاری افسروں کی تقرریاں و تبادلے ، فہرست سامنے آ گئی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > پاکستان میں اعلیٰ سرکاری افسروں کی تقرریاں و تبادلے ، فہرست سامنے آ گئی

پاکستان میں اعلیٰ سرکاری افسروں کی تقرریاں و تبادلے ، فہرست سامنے آ گئی

اسلام آباد (آن لائن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جمعرات کو اعلیٰ سطح پر تقرریوں و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جار ی کردیا گیا ہے ۔ جمعرات کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ21کے افسر شفقت جلیل کو ڈی جی ای بی ونگ سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات ، انفارمیشن گروپ کے ہی گریڈ21کے افسر ظہور احمد برلاس کو ڈی جی ایکسٹرنل، کامرس گروپ کے گریڈ19کے افسر عاصم نواز تائیوانہ کی خدمات جی پی حکومت کے حوالے کرنے سمیت،

محمد اعظم کو ڈی جی ہائیڈرو ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ پاکستان، سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ22کے افسر محمد ہاشم پوپلزئی کو سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے سیکرٹری اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن ، سیکرٹریٹ گروپ کے بی گریڈ20کے افسر سلیم خان کو جوائنٹ سیکرٹری سیفران سے چیف کمشنر آف افغان رفیوجی ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ21کے افسر رضوان احمد کو ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سے چیئر مین پاکستان نیشنل سیننگکارپوریشن کراچی اور اس کےء ہی گریڈ22کے افسر افتخار حسین بابر کو سیکرٹری وفاقی محتسب سے سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیاہے۔دوسری جانب خیبر پختونخواحکومت نے فوری طور عوامی مفاد میں 23افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کھیل محمد طارق ( ایس جی ۔ بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے ان کو محکمہ کھیل کا سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے اسی طرح ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال ( پی اے ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو محکمہ اعلیٰ تعلیم ، ڈپٹی کمشنر دیر پایان عطا ء الرحمان ( پی سی ایس۔ ای جی۔ بی ایس۔19) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت مسز روبین حیدر بخاری ( پی ایم ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری ( ایچ آر ڈی ونگ ) اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ،

ڈائریکٹر صنعت خیبر پختونخوا کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم ( پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر دیر پایان ، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر نعمان افضل آفریدی ( پی اے ایس۔ بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان ، سٹیلمنٹ آفیسر مانسہرہ فضل محمد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ایڈیشنل کمشنر ڈی آئی خان ، سیکرٹری ٹو کمشنر ڈی آئی خان منصور قیصر ( پی ایم ایس۔ بی ایس ۔ 18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ محنت ، اسٹٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حمید اللہ ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت سیکرٹری ٹو کمشنر ڈی آئی خان ، اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر شاہ فہد ( پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈائریکٹر صنعت خیبر پختونخوا ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ رشید خان ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی خدمات مزید تعیناتی کیلئے خیبر پختونخوا پبلک پراکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی صوابدید پر رکھی گئی ہے، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ محنت امان اللہ ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر ؍ڈی ایس، ایس ٹی آئی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ؍ڈی ایس، ایس ٹی آئی ریاض حسین خٹک ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ مسماۃ شاہانہ بی بی ( پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ ،
سیکشن آفیسر محکمہ صنعت حضرت علی( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ماحولیات ، سیکشن آفیسر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نیک محمد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ ، ڈائریکٹر (ایڈمن) گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایبٹ آباد خالد خان ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ڈائریکٹر (بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ) جی ڈی اے ایبٹ آباد خواجہ فہیم سجاد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈائریکٹر ( ایڈمن) جی ڈی اے ایبٹ آباد ، ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ محمد صالح ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈی ایم او ، آئی ایم یو پراجیکٹ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم ، ڈی ایم او ، آئی ایم یو پراجیکٹ ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ طارق محمود ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی ڈپوٹیشن بنیاد پر بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ امور نوجوانان و کھیل ، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے بابر خان ( بی ایس۔18 کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کھیل ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خالق داد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت سیکرٹری II بورڈ آف ریونیو اور اسسٹنٹ ٹو کمشنر ( ریونیو ؍جی اے ) ایبٹ آباد محمد ارشاد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے ان کی تعیناتی بحیثیت ڈائریکٹر ( بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ) جی ڈی اے ایبٹ آباد کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کیا گیا۔(ش س م۔ س)


Top