شہباز شریف بھی اللہ کی پکڑ میں آگئے ، نیب نے انتہائی خطرناک حکم جاری کردیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > شہباز شریف بھی اللہ کی پکڑ میں آگئے ، نیب نے انتہائی خطرناک حکم جاری کردیا

شہباز شریف بھی اللہ کی پکڑ میں آگئے ، نیب نے انتہائی خطرناک حکم جاری کردیا

شہباز شریف بھی اللہ کی پکڑ میں آگئے ، نیب نے انتہائی خطرناک حکم جاری کردیا

ملتان (نیوز ڈیسک) ملتان میٹرو بس منصوبے کی آڑ میں منی لانڈرنگ کے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میٹرو بس منصوبے کی آڑ میں منی لانڈرنگ سے متعلق چئیرمین نیب نے تحقیقات کا حکم دیا جس کے بعد قومی احتساب بیورو نے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ نیب کی ابتدائی تحقیقات میں یہ پتہ چلایا جائے

گا کہ میٹربس منصوبے کی آڑ میں منی لانڈرنگ کن کن ممالک سے ہوئی اور اس میں کون ملوث تھا؟ نیب تحقیقات کے مطابق چائنہ کے سرکاری ادارے چینی سیکیورٹی ریگولیٹری کمیشن کی سفارشات پر بروقت عمل درآمد نہیں کیا گیا، جبکہ نیب ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کے سابق چئیرمین نے مبینہ طور پر معاملے کو 10 ماہ تک لٹکائے رکھا ۔ اس معاملہ کو تحقیقاتی ادارے کے پاس بھجوانے کی بجائے اسے وزارت خزانہ کو بجھوا دیا گیا۔علاوہ ازیں منی لانڈرنگ کے اس کیس کو دبانے کے لئے ایس ای سی پی میں فرضی کمپنی رجسٹرڈ کروانے کی کوشش بھی کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے تہہ تک پہنچنے کی بجائے فرضی کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا تاہم اب چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے حکم پر قومی احتساب بیورو نےاس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد ہی منی لانڈرنگ کرنے والوں کی نشاندہی ہو سکے گی۔ جبکہ دوسری جانب نیب ملتان نے میٹرو بس سروس کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے الزامات سامنے آنے پر باقاعدہ انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شاہد کو انکوائری آفیسر تعینات کیا ہے جنہوں نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے میٹرو بس کا مکمل ریکارڈ اور نقشہ طلب کرلیا ہے ۔


Top