بھارتی فورسز کا حملہ، پاکستان کا منہ توڑ جواب، کتنے بھارتی کو جہنم واصل کر دیا ؟ تازہ ترین خبر آگئی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > بھارتی فورسز کا حملہ، پاکستان کا منہ توڑ جواب، کتنے بھارتی کو جہنم واصل کر دیا ؟ تازہ ترین خبر آگئی

بھارتی فورسز کا حملہ، پاکستان کا منہ توڑ جواب، کتنے بھارتی کو جہنم واصل کر دیا ؟ تازہ ترین خبر آگئی

بھارتی فورسز کا حملہ، پاکستان کا منہ توڑ جواب، کتنے بھارتی کو جہنم واصل کر دیا ؟ تازہ ترین خبر آگئی
راولپنڈی(ویب ڈیسک) بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، 3 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارت جارحیت سے باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول کے ساتھ ورکنگ باونڈری پر بھی اشتعال انگیزی شروع کر دی۔ بھارتی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری ظفروال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوگئے۔
ٹاپ سٹوری..:بے نظیرکے قتل میں رحمان ملک کا کیا کردار تھا ؟ اقوام متحدہ کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ کے انکشافات نے کیس کا رخ ہی بدل کر رکھ دیا

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی مارا گیا جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باونڈی پر نہتے شہریوں کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ سیالکوٹ: بھارتی فوج نے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر ظفر وال سیکٹر میں شہریوں پر فائرنگ کردی جس سے 3 شہری زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ظفر وال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک چیک پوسٹ تباہ ہوگئی۔یاد رہے کہ 25 دسمبر کو بھی بھارتی فوج نے راولا کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک فوجی جوان شدید زخمی ہوا، جبکہ 3 فوجی شہید ہوگئے تھے۔یہ وہی روز تھا جب پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے اس کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کروائی تھی۔اس مثبت اقدام کا جواب بھارت کی افسوس ناک اشتعال انگیزی کی صورت میں‌ سامنے آیا س میں‌ پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔


Top