وزیر اعلیٰ بلوچستان کے انتہائی قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > وزیر اعلیٰ بلوچستان کے انتہائی قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے انتہائی قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے انتہائی قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔۔کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے سیکرٹری ایوب قریشی کو حراست میں لے لیا گیا، ایوب قریشی کو تحقیقاتی اداروں نے حراست میں لیا ہے، سیکرٹری وزیراعلیٰ بلوچستان پرکروڑوں روپے رشوت لینے کاالزام ہے،رشوت کی رقم مبینہ طورپروزیراعلیٰ بلوچستان کودی جاتی تھی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے

مطابق تحقیقاتی اداروں نے کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے سیکرٹری ایوب قریشی کوگرفتار کر لیا ہے اور ان کے گھر سے دوران تلاشی کروڑوں روپے برآمد ہوئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق ایوب قریشی سے دبئی اور دیگر ممالک میں اثاثے بنائے ، تحقیقاتی اداروں نے ان غیر قانونی سرگرمیوں اور اثاثوں سے متعلق تفتیش شروع کر دی ، اس کے علاوہ ثنااللہ زہری کوماہانہ 68 کروڑروپے رقم دینے کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایوب قریشی 4 وزارتوں سے ماہانہ کروڑوں روپے وصول کرتاتھا،سیکرٹری ثنااللہ زہری نے ایس ایس پی لسبیلہ سے 2 کروڑروپے وصول کئے ۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اپنا استعفی وزیراعلی بلوچستان کو اگلے 24گھنٹوں میں پیش کریں گے۔انہوں نے یہ اقدام چودہ اراکین اسمبلی کی جانب سے عدم اعتمادکی تحریک لانے کے بعد کیا گیا ہے ۔ آج بلوچستان اسمبلی کے 14 اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی تھی جورکن اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور سید آغارضا کی جانب سے جمع کرائی گئی جس پر 14 اراکین اسمبلی کے د ستخط ہیں۔عدم اعتماد کی تحریک پر رکن اسمبلی میر قدوس بزنجو، میر کریم نوشیروانی، ا?غا رضا، میر خالد لانگو، نوابزادہ طارق مگسی، ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی، محمد اختر مگسی، زمرد خان اچکزئی، حسین بانو، شاہدہ روف، خلیل الرحمان، عبدالمالک کاکٹر اور امان اللہ نوتیزئی شامل ہیں۔


Top