زینب کا کیس لڑنے کی صرف10 روپے فیس لوں گا،ملک کے نامور وکیل نے اعلان کرکے میلا لوٹ لیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > زینب کا کیس لڑنے کی صرف10 روپے فیس لوں گا،ملک کے نامور وکیل نے اعلان کرکے میلا لوٹ لیا

زینب کا کیس لڑنے کی صرف10 روپے فیس لوں گا،ملک کے نامور وکیل نے اعلان کرکے میلا لوٹ لیا

لاہور (ویب ڈیسک ) زینب قتل کیس میں ملزم عمران کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا ۔ زینب قتل کیس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس بھی لیاجس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کر رہا ہے ۔ تاہم اب زینب قتل کیس میں آفتاب احمد باجوہ زینب کے والد کے وکیل مقرر ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آفتاب احمد باجوہ نے زینب قتل کیس میں حاجی امین سے دس روپے بطور فیس وصول کیے۔ یاد رہے کہ آج صبح سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس پر از خود نوٹس کی مزید سماعت کو پیر تک ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم عمران انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس میں چالان پیش ہونے کے 7 روز بعد فیصلہ سنانے کے احکامات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی کمسن زینب کے قاتل عمران کو پولیس نے گزشتہ دنوں گرفتار کیا جس کے بعد اسے گزشتہ روز لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ملزم کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کی درخواست کی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ چیف جسٹس کی جانب سے کیس روزانہ چلائے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق زینب کے قتل کے مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔


Top