راؤ انوار اس وقت کہاں اور کس کے پاس ہیں ؟ پولیس کے غلط گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد خود میدان میں آگئے ، دھماکہ خیزانکشاف کردیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > راؤ انوار اس وقت کہاں اور کس کے پاس ہیں ؟ پولیس کے غلط گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد خود میدان میں آگئے ، دھماکہ خیزانکشاف کردیا

راؤ انوار اس وقت کہاں اور کس کے پاس ہیں ؟ پولیس کے غلط گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد خود میدان میں آگئے ، دھماکہ خیزانکشاف کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) نقیب اللہ محسود قتل کیس میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے اپنے بیرون ملک فرار کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کہیں نہیں بھاگا پاکستان میں ہی موجود ہوں۔نجی نیوزچینل سے نامعلوم مقام سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ انوار کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ میں بلاول ہاؤس میں ہوں

لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور آصف زردار ی سے میرے اس قسم کے مراسم نہیں ہیں، 1995 میں اچھا کام کیا اس لیے آصف زرداری میری عزت کرتے ہیں۔راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کا جہاز دیکھا تک نہیں ہے اور لوگ نہ جانے کیا کیا باتیں بنا رہے ہیں۔پولیس کی جانب سے اسلام آباد میں گھر پر چھاپے کے حوالے سے راؤ انوار نے بتایا کہ ان کے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا، جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہ 25 سال پہلے فروخت کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے جس گھر پر چھاپہ مارا اب وہ کسی اور کی ملکیت ہے اور پولیس اس گھر پر پوسٹر لگا کر چلی گئی ہے۔سابق ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ میں کہیں بھاگا نہیں ہوں ملک میں ہی ہوں لیکن موجود حالات میں پیش نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس مقابلے کی ایف آئی آر میں میرے پہنچنے کا وقت غلط ظاہر کیا گیا ہے، انصاف کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھ رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میری تنخواہ ایک لاکھ روپے ہے انکم ٹیکس کہاں سے دوں گا، میرے پاس تو اپنی سائیکل بھی نہیں ہے، فاروق دادا کو مارنے پر جو انعامی رقم ملی اس سے گھر خریدا۔

اپنے بینک اکاؤنٹ کے حوالے سے راؤ انوار نے بتایا کہ صرف ایک بینک اکاؤنٹ ہے جو سرکاری بینک میں ہے اور جس میں تنخواہ آتی ہے، ہر ماہ کی 9، 10 تاریخ کو تنخواہ نکال لیتا ہوں۔دوسری جانب آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کا سپریم کورٹ کی جانب سے راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر کہنا تھا کہ تاحال راؤ انوار کی گرفتاری کے حوالے سے کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے تاہم راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ راؤ انوار گرفتاری کے حوالے سے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے، راؤ انوار اسلام آباد سمیت جہاں ملے گرفتار کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں پولیس نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا ہے۔ذرائع کے مطابق راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں موجود کراچی پولیس کے اہلکاروں نے معطل ایس ایس پی ملیر کو حراست میں لینے کے لیے چھاپہ مارا۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے چھاپہ مارنے میں کراچی پولیس کی معاونت کی تاہم جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہ راؤ انوار کی ملکیت نہیں تھا اور نہ ہی اس گھر سے کسی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔اسلام آباد پولیس کے ذرائع کے مطابق جس پر چھاپہ مارا گیا اس کے باہر راؤ انوار کے اشتہاری ہونے کا پوسٹر بھی چسپاں کر دیا گیا ہے کہ جس پر تحریر موجود ہے کہ جس شخص کو بھی راؤ انوار کے بارے میں علم ہو وہ پولیس کو آگاہ کرے۔


Top