اصل جواب تو اب سامنے آیا۔۔۔۔نواز شریف کو کیوں نکالا؟ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے شاندار بات کہہ ڈالی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > اصل جواب تو اب سامنے آیا۔۔۔۔نواز شریف کو کیوں نکالا؟ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے شاندار بات کہہ ڈالی

اصل جواب تو اب سامنے آیا۔۔۔۔نواز شریف کو کیوں نکالا؟ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے شاندار بات کہہ ڈالی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے مسلم لیگ ن کہتی ہے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا لیکن لاہور میں 2 گھنٹے بجلی جاتی ہے اور بلوچستان میں صرف 2 گھنٹے آتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی

خودنوشت ‘‘سچ تو یہ ہے ’’ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں چودھری شجاعت ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ، کامل علی آغا ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ،پی ٹی آئی کے اعجازچودھری ، چودھری ظہیر الدین ،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،سینئر حسن نثار ، حامد میر اور محسن گورائیہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا چودھری شجاعت حسین کی ‘‘سچ تو یہ ہے ’’ کتاب نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہے ، مجھے ووٹ دینے والوں کو دھمکایا گیا کہ جس نے ووٹ دیا ان کا کفن تیار ہے ، لوگوں نے جان کی پرواہ کئے بغیر مجھے ووٹ دیئے ، آج میں وزیر اعلیٰ بن گیا ہوں تو لوگوں کو میرے ووٹ یاد آرہے ہیں، نواز شریف ووٹ کی عزت کی بات کرتے ہیں ،ان کو ووٹ ملتے تو ٹھیک ہمیں ملنے والے ووٹوں کی کوئی عزت نہیں،ن لیگ کہتی ہے ہم چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے نواز شریف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ،میرے والد نے مجھے کہا نواز شریف امریکہ کا بھی صدر بن جائے تو اس کے ساتھ نہیں جانا۔ انہیں یا محمود خان اچکزئی کو دیئے گئے

ووٹ کی عزت ہے لیکن اگر یہ ووٹ کسی اور کو دیا جائے تو یہ ووٹ کی تذلیل ہوگی،لوگ مسلم لیگ (ن)کو چھوڑ کر جارہے ہیں کیونکہ انہیں ان کی قیادت سے کبھی عزت نہیں ملی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا جو دیکھا وہ میں نے لکھ دیا اور کتاب میں میں نے جو لکھا وہ قوم کی میرے پاس ایک امانت تھی ،قوم کے سپرد کرکے سرخرو ہوا ہوں، اس کتاب میں نصف صدی پر پھیلی ہوئی سیاست اور اس کے پیچھے حقائق کو قلمبند کیا ہے ۔ شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا سب سیاستدان اقتدار کے بھوکے لوگ ہیں ،کوئی بھی ظہور الٰہی نہیں بن سکا، شیخ رشید نے دعویٰ کیا نوازشریف نے 23 مارچ کو این آر او کی کوشش کی مگر نہیں ہوا،نوازشریف آج بھی این آر او کی تلاش میں بیٹھے ہیں ، جس دن نوازشریف خاندان نے سچ بولا ان کا سیاست میں آخری دن ہوگا۔کلاشنکوف کیس کے دوران کسی ایم این اے نے میرا ساتھ نہیں دیا، پاکستان کی بات کیا کرنی، یہاں سب معین قریشی ہیں، وہ بیروت کے ہوٹل میں کافی پی رہے تھے کہ وزیراعظم پاکستان بنا دیئے گئے ۔انہوں نے کہا ہم گندا پانی پیتے ہیں، دودھ ملاوٹ والا ملتا ہے ، دوائیں بھی جعلی ملتی ہیں، نوجوان بے روزگار ہیں، بجلی و پانی کی شدید قلت ہے اور حکومت ترقی کے راگ الاپ رہی ہے ، حکمران جھوٹ بولتے ہیں۔ نیوز لیکس کی رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہیں لائی گئی جو ملک و قوم کیساتھ غداری ہے ۔دوسری جانب خبر کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے ’’سچ تو یہ ہے ‘‘کی رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا نواز، اچکزئی کو ووٹ دینا ہی عزت ہے ،والد نے کہا نوازشریف امریکہ کا صدر بھی بن جائے تو ساتھ نہیں دینا، شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نوازشریف نے 23مارچ کواین آر او کی کوشش کی، جوکچھ دیکھا لکھ دیا۔


Top