پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا بھی شادی کا فیصلہ، دلہا کون ہے اور کیا کرتا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا بھی شادی کا فیصلہ، دلہا کون ہے اور کیا کرتا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا بھی شادی کا فیصلہ، دلہا کون ہے اور کیا کرتا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماورا حسین کو کون نہیں جانتا، نہ صرف پاکستان بلکہ بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔ تاہم خوابوں کا شہزادہ ملنے کے بعد پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھی پیا گھر سدھارنے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں ، انکی شادی اگلے سال ہوگی۔
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے گھر والوں کی مرضی سے اگلے سال شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ روزنامہ دنیا کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا کہ ماورا نے اپنی فیملی کی مشاورت سے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماورا پر رواں سال ہی شادی کا دباؤ تھا لیکن ایل ایل بی فائنل کی تیاری اور دیگر مصروفیات کے باعث انہوں نے انکار کردیا تھا۔
یاد رہے ماورا حسین پہلے ہی اس بات کا اعلان کر چکی ہیں کہ انہیں انکے خوابوں کا شہزادہ تو مل چکا ہے لیکن وہ کون ہے ، کیسا ہے اور کہاں سے آیا ہے اسکے بارے میں صرف شادی کے قریب ہی بتائیں گی۔


Top