ڈی جی نیب کو (ن) لیگ کا میڈیا ٹرائل مہنگا پڑ گیا۔۔۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سلیم شہزاد کے حوالے سے بڑا قدم اُٹھا لیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > ڈی جی نیب کو (ن) لیگ کا میڈیا ٹرائل مہنگا پڑ گیا۔۔۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سلیم شہزاد کے حوالے سے بڑا قدم اُٹھا لیا

ڈی جی نیب کو (ن) لیگ کا میڈیا ٹرائل مہنگا پڑ گیا۔۔۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سلیم شہزاد کے حوالے سے بڑا قدم اُٹھا لیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور کی میڈیا چینل کے پروگرام میں کی جانے والی گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام نشریاتی اداروں سے ڈی جی نیب لاہور کی گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔
ڈی جی نیب کی گفتگو کا ریکارڈ اس لیے طلب کیا گیا کہ یہ دیکھنا مقصودہے کہ کیا حقائق کے برعکس ڈی جی نیب نےکوئی بات کی؟ اور قانون کی روشنی میں کارروائی کی جاسکے۔
ترجمان نیب نے کہا ہےکہ نیب تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتاہے، اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا تو کیسے ہوا۔
واضح رہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے پروگرام ’شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں انٹرویو دیا کے دوران شریف خاندان کے خلاف نیب کیسز پر بات کی تھی۔
ڈی جی نیب کی جانب سے کیے جانے والے میڈیا ٹرائل پر مسلم لیگ (ن) نے شدید احتجاج کیا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرائی گئی ۔


Top