مولانا فضل الرحمان کی سیاسی دوکان بند ہو چکی ہے لیکن ۔۔۔۔ تحریک لبیک کی حمایت کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا حیران کن ردعمل سامنے آ گیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > مولانا فضل الرحمان کی سیاسی دوکان بند ہو چکی ہے لیکن ۔۔۔۔ تحریک لبیک کی حمایت کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا حیران کن ردعمل سامنے آ گیا

مولانا فضل الرحمان کی سیاسی دوکان بند ہو چکی ہے لیکن ۔۔۔۔ تحریک لبیک کی حمایت کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا حیران کن ردعمل سامنے آ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے تحریک لبیک کی حمایت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی دکان بند ہو گئی ہے ، اب جو بھی حکومت میں ہوگا وہ اس کے خلاف بولیں گے۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے تحریک لبیک والے،

مسئلے پر واشگاف انداز میں تحریک لبیک کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا جس پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں تو مولانا فضل الرحمان کی سیاست پر بس اتنا ہی کہوں گا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی دکان بند ہو گئی ہے ، اب جو بھی حکومت میں ہوگا وہ اس کے خلاف بولیں گے۔انکا کہنا تھا کہ کے پی والوں نے انکی سیاست سے بغاوت کر دی ہے ۔اب اس حالات میں وہ تڑپیں گے نہیں تو اور کیا کریں گے ۔اب تو اگر ہندوستان بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا تو مولانا فضل الرحمان اس کے خلاف کھڑے ہوجائیں گے۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی سیاسی دکان بچارہے ہیں کیونکہ فضل الرحمان کی سیاسی دکان بند ہوگئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ جہاں تک تحریک لبیک کا تعلق ہے تحریک لبیک سے بات کرنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن انہوں نے ہماری بات نہیں مانی۔


Top