پی ٹی آئی وزراء کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ شروع۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > پی ٹی آئی وزراء کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ شروع۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا

پی ٹی آئی وزراء کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ شروع۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات نے وفاقی وزراء کے استعفوں کا عندیہ دے دی، فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کسی بھی وزیر مشیر کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر ہوا تو وہ استعفیٰ دے دیگا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سامنے آنے والی کچھ خبروں کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسی باعث خبریں سامنے آئیں کہ کئی وزراء مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ تاہم فواد چوہدری کی جانب سے اس حوالے سے کچھ اور ہی کہانی سنائی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ کسی وزیر مشیر کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر ہو گا تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ ہم آئینی ترمیم کے ذریعے نیب کے اختیارات بڑھانا چاہتے ہیں اس مقصد کیلئے اپوزیشن ترامیم کی تجاویز دے گی تو غور کرینگے۔نیب نے تحریک انصاف پر ہاتھ ہلکا نہیں رکھا، تحریک انصاف کے رہنما نیب سے تعاون کر رہے ہیں، نیب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے ، اگراپوزیشن نیب قوانین میں ترمیم کیلئے تجاویز دے گی تو غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جس کے معاملات سے حکومت کا کوئی لین دین نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے اہم و موثر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈاون کے حوالے سے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اگر بات چیت کامیاب ہو جاتی تو گرفتاریوں کی نوبت نہ آتی۔ معاشرے میں بغاوت نہیں چلتی اسی لیے کریک ڈاون کیا گیا ۔ وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نون لیگ کا موقف غیر اخلاقی ہے۔ ن لیگ کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے مطالبے سے پیچھے ہٹنا چاہیے۔ جب ہماری حکومت ختم ہو گی تو ہمارے منصوبوں کا آڈٹ بھی کوئی اور کر لے۔


Top