اگر آصف زرداری کے تمام اثاثہ جات فروخت کر دیئے جائیں اور رقم شہریوں میں بانٹی جائے تو صوبہ سندھ کے ہر شہری کے حصے میں کتنی رقم آئے گی ؟ اعداد وشمار آپ کو حیران کر ڈالیں گے – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > اگر آصف زرداری کے تمام اثاثہ جات فروخت کر دیئے جائیں اور رقم شہریوں میں بانٹی جائے تو صوبہ سندھ کے ہر شہری کے حصے میں کتنی رقم آئے گی ؟ اعداد وشمار آپ کو حیران کر ڈالیں گے

اگر آصف زرداری کے تمام اثاثہ جات فروخت کر دیئے جائیں اور رقم شہریوں میں بانٹی جائے تو صوبہ سندھ کے ہر شہری کے حصے میں کتنی رقم آئے گی ؟ اعداد وشمار آپ کو حیران کر ڈالیں گے

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے بڑا دعوی کر دیا ۔ کہا کہ آصف زرداری کے اثاثے فروخت کر کے رقم تقسیم کی جائے تو صوبے کے ہر شخص کے حصے میں 2 کروڑ روپے آئیں گے۔ان

خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر سندھ نے اندرون سندھ دورے کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اسکولوں کی حالت زار بیان کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ ایسے تعلیمی ادارے بھی دیکھے جہاں بھینسیں بندھی ہوئی ہیں، جب 250 جانوروں کو اسکول میں باندھنے کی وجہ پوچھی تو معلوم ہوا دو سال پہلے سیلاب کی وجہ سے انہیں یہاں باندھا جبکہ وہاں مقیم افراد نے کہاکہ غریب ہیں رہائش کا کوئی ٹھکانہ نہیں اس لیے یہاں مقیم ہیں۔اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ اگر غریب ہیں تو ان کے پاس بھینسیں ہیں ان میں سے ہر ایک کی قیمت 2 لاکھ روپے ہیں، اسکول میں ملازمت کرنے والے استاد کے منہ میں گٹکا اور اسے انٹرمیڈیٹ کی اسپیلنگ کا بھی علم نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کی عیاشی تو اب چند ماہ کی ہے۔ جبکہ بلاول ایکسپریس کا تعین ہم کریں گے کہ اسے کونسے اسٹیشن پر رکنا ہے ۔ اٹھارھویں ترمیم کی کچھ شقوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے.سانگھڑ شہر کی حالت زار کو دیکھ کر رونا آتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے فائر بریگیڈ کی بدحالی پر وزیر بلدیات کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا کہا کہ وزیر بلدیات بلڈنگ گرنے پر نہیں تو سانگھڑضلع کی خراب حالت پر استعفیٰ دے دیں۔


Top