نواز شریف کو کس ڈیل کے تحت اور کن شرائط پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی سکتی ہے؟حالات حاضرہ پر ایک خصوصی تبصرہ – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > نواز شریف کو کس ڈیل کے تحت اور کن شرائط پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی سکتی ہے؟حالات حاضرہ پر ایک خصوصی تبصرہ

نواز شریف کو کس ڈیل کے تحت اور کن شرائط پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی سکتی ہے؟حالات حاضرہ پر ایک خصوصی تبصرہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی بے بسی کو دیکھتے ہوئے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی سابق وزیراعظم نواز شریف بیرون ملک چلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے سروسز اسپتال میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی منتقلی اسی سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔ پاکستان میں کروڑوں

اور اربوں روپے کے مالک افراد علاج کروانا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن میں رہ کر بھی کرپشن کے خلاف نعرہ لگایا جبکہ اقتدار میں آ کر بھی عمران خان نے کرپٹ افراد کو سزا دلوانے اور ان سے عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے کرپشن مخالف نعرے ایک طرف لیکن بہت سے مقامات پر گذشتہ چھ ماہ میں خود وزیراعظم عمران خان بھی بے بس نظر آئے۔کمر میں درد ہو یا کوئی اور تکلیف تمام لوگ بیرون ملک علاج کروانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، لیکن حیرت یہ کہ ان کی اسپتال آمد سموسے اور سیخ کباب منگوائے گئے۔ اب موجودہ حکومت کا یہ دعویٰ ہے کہ ہم امیر اور غریب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کر رہے ہیں حالانکہ ایسا قطعی طور پر دیکھنے میں نہیں آیا۔ نواز شریف کو تین مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا گیا، ان کی عزت ہونی تو چاہئیے لیکن اب یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ کیا عدالت سے سزا یافتہ مجرم نواز شریف کو کوئی رعایت دی جانی چاہئیے یا نہیں۔عین ممکن ہے کہ جلد ہی یہ خبر سننے کو ملے کہ نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ تین مرتبہ منتخب ہونے والا وزیراعظم کیا ملک میں ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنوا سکا جہاں اس کا علاج ہو سکے۔


Top