بالآخر عمران خان کی تبدیلی کو ووٹ دینے والوں کی سنی گئی ، حکومت کے ایک اقدام نے زروالوں اور شریفوں کو ووٹ کی حرمت کا اصل مطلب بتا دیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > بالآخر عمران خان کی تبدیلی کو ووٹ دینے والوں کی سنی گئی ، حکومت کے ایک اقدام نے زروالوں اور شریفوں کو ووٹ کی حرمت کا اصل مطلب بتا دیا

بالآخر عمران خان کی تبدیلی کو ووٹ دینے والوں کی سنی گئی ، حکومت کے ایک اقدام نے زروالوں اور شریفوں کو ووٹ کی حرمت کا اصل مطلب بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے حالات ٹھیک کرنے کی کوشش جاری ہے۔ پنجاب حکومت نے اراکین صوبائی اسمبلی کے ذریعے ترقیاتی کام کرانے کیلئے فوری طور پر 12ارب جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ رقم 2018-19ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرامز کے زمرے میں جاری کی جا رہی ہے۔ رقم ڈویژنل کمشنروں کو دی جارہی ہے ، جنہیں مقامی اراکین

صوبائی اسمبلی اپنی سکیمیں دے کر رقم ریلیز کروائیں گے۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ممبر صوبائی اسمبلی کو 10کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کو 3حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے 5ارب، دیہی علاقوں میں انصاف پروگرام برائے نکاسی اور واٹر سپلائی کے لئے 5ارب جبکہ دیہی علاقوں میں سیوریج اور ڈرینیج سکیموں کے لئے 2ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو فوری طور پر 12ارب روپے جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔


Top