یہ بندہ کہاں سے لے آئے خان صاحب : جو کوئی نہ کرسکا وہ عثمان بزدار نے کردکھایا ، رات گئے غصے میں ایسا اعلان کردیا کہ پنجاب کی عوام دعائیں دینے لگی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > یہ بندہ کہاں سے لے آئے خان صاحب : جو کوئی نہ کرسکا وہ عثمان بزدار نے کردکھایا ، رات گئے غصے میں ایسا اعلان کردیا کہ پنجاب کی عوام دعائیں دینے لگی

یہ بندہ کہاں سے لے آئے خان صاحب : جو کوئی نہ کرسکا وہ عثمان بزدار نے کردکھایا ، رات گئے غصے میں ایسا اعلان کردیا کہ پنجاب کی عوام دعائیں دینے لگی

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے صوبے کے مختلف شہروں میں صحت و تعلیم کے شعبوں میں عوامی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں شعبوں کے ضلعی افسران کو کار کردگی بہتر بنانے کیلئے وارننگ دے دی ہے جبکہ ان دونوں شعبوں کی نگرانی کے لئے

خود اچانک دورے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تعلیم و صحت کےمحکموں کی کار کردگی چیک کر نے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خود بھی میدان میں نکلنے کا فیصلہ کر لیاہے،وزیراعلیٰ پنجاب خودان دونوں محکموں کے اچانک دورے کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کو بھی عوام کے مسائل کے حل کیلئے عوام سے رابطہ تیزکر نے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے مختلف شہروں میں عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی میں آنیوالی مشکلات اور انکا بروقت ازالہ نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کی کار کردگی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہےـ وزیر اعلیٰ نے منتخب نمائندوں کو بھی عوامی شکایات فوری حل کروانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدا یت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ایک منٹ کی بھی بلاوجہ تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی اورجو افسریا اہلکار کام نہیں کریگا اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔


Top