میری بلو رانی کے ساتھ صلح ہوگئی ہے ۔۔۔ بلاول بھٹو اور شیخ رشید میں صلح ہوتے ہی شیخ رشید نے بلاول کے متعلق کیا کہہ دیا؟ پیپلزپارٹی میں ہلچل مچ گئی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > میری بلو رانی کے ساتھ صلح ہوگئی ہے ۔۔۔ بلاول بھٹو اور شیخ رشید میں صلح ہوتے ہی شیخ رشید نے بلاول کے متعلق کیا کہہ دیا؟ پیپلزپارٹی میں ہلچل مچ گئی

میری بلو رانی کے ساتھ صلح ہوگئی ہے ۔۔۔ بلاول بھٹو اور شیخ رشید میں صلح ہوتے ہی شیخ رشید نے بلاول کے متعلق کیا کہہ دیا؟ پیپلزپارٹی میں ہلچل مچ گئی

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) وزیر ریلوے نے کہا کہ معاف کرنے میں عظمت ہے لہٰذا میں نے بلاول بھٹو کو معاف کر دیا ہے لیکن بلو رانی اور مینو فیکچرنگ فالٹ کے الفاظ واپس نہیں لوں گا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے متعلق جو باتیں کہ

چکا ہوں اس پر قائم ہوں، تاہم ان سے میری صلح ہو چکی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ دنیا میں آزاد خارجہ پالیسی اور دفاع کے لئے ضروری ہے کہ اس ملک کی معیشت مضبوط ہو۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی مہنگی ترین اورنج لائن ٹرین بنائی جا رہی ہے ہمیں بات تب سمجھ آتی ہے جب ہم سب کچھ لٹا چکے ہوتے ہیں۔ سابق حکومتوں میں جو کچھ ریلوے کے ساتھ ہوا ہے اس کا کیا حال بتاو¿ں ہم نے پرانی ٹرینوں کی مرمت کر کے لوگوں کی سہولت کے لئے چلائی ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا اگر پاکستان کی ریل نہ چلی تو معیشت بھی نہیں چل سکے گی،پنجاب کے سرمایہ کاروں کو ٹرانسپورٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ ہفتے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” اب جب بھی شیخ رشید کا ذکر ہو گا تو ہم کہیں کہ شیخ رشید پنڈی کا شیطان ہے اور آپ مجھ سے راولپنڈی کی گٹر لائن کے بارے میں پوچھیں لیکن اس انسان کے بارے میں نہیں پوچھیں۔اس موقع پر بلاول بھٹو کے منہ سے گالی بھی نکلی لیکن بعد میں انہوں نے اپنے الفاظ پر اظہار شرمندگی کرتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کی تھی ۔


Top