یا اللہ خیر : لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزے کے شدید جھٹکے ۔۔۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > یا اللہ خیر : لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزے کے شدید جھٹکے ۔۔۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

یا اللہ خیر : لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزے کے شدید جھٹکے ۔۔۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور سمیت چلاس دیامر اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، پاکستان کے متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے ہیں ، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ،،

تفصیلات کے مطابق لاہور اور چلاس دیامر اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، پاکستان کے متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے ہیں ، زلزلے کے جھٹکے دیامر ، چلاس اس کے آس پاس کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، تازہ ترین صورتحال کے مطابق کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، مقامی حکام کا کہنا تھا ، کہ زلزلے کی شدت زیادہ نہیں تھی اور اس کا دورانیہ بھی مختصر تھا ، واضح ہو کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کے مختلف حصوں میں زلزلے تواتر سے محسوس کئیں جارہے ہیں ، تاہم اطمینان بخش بات یہ ہے کہ تاحال ان زلزلوں کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا جانی و مالی تقصان نہیں ہوا ، یہ بات بھی قابل ذکر ہے ، کہ 2005 میں آنے والا زلزلہ پاکستان میں محسوس کئیے جانے والا بڑا زلزلہ تھا ، جس کے نتیجے میں اربوں روپے کا افراسٹرکچر تباہ ہو گیا تھا ، جبکہ ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے ،،


Top