عمران خان کسی کی سپورٹ کی وجہ سے اقتدار میں آئے ہیں؟ہارون الرشید نے غلط وقت پر ایک ناقابل یقین بات کہہ ڈالی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > عمران خان کسی کی سپورٹ کی وجہ سے اقتدار میں آئے ہیں؟ہارون الرشید نے غلط وقت پر ایک ناقابل یقین بات کہہ ڈالی

عمران خان کسی کی سپورٹ کی وجہ سے اقتدار میں آئے ہیں؟ہارون الرشید نے غلط وقت پر ایک ناقابل یقین بات کہہ ڈالی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ہنگامی طور پر اقتدار میں آیا۔وزیراعظم عمران خان تو اقتدار میں آہی نہیں سکتے تھے ۔اقتدار میں آنے کے لئے عمران خان کو محکمہ زراعت کی حمایت حاصل تھی۔اگر یہ حمایت حاصل نہ ہوتی تو وزیراعظم کے کبھی بھی اقتدار

میں آنے کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی ہارون الرشید کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے 22 وزیراعظم منتخب ہوئے جس کے لیے انہوں نے 22سال کی طویل جدوجہد کی۔وزیراعظم منتخب ہونے پر تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے جب عمران خان کا وزیر اعظم منتخب ہونے کا اعلان کیا تو عمران خان کے چہرے پر 22 سالہ جدو جہد کے بعد ملنے والی کامیابی کی خوشی چھلکنے لگی۔ اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔جس کا احساس لوگوں کو اس وقت ہوا جب انہوں نے انگلیوں سے آنسوؤں کو صاف کیا۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ کئی سالوں سے عمران خان کی اس جدو جہد میں شامل تھے۔عمران خان کے چاہنے والوں نے ان کے ساتھ دھرنے دئیے اور ہر مشکل کا مقابلہ کیا۔اس 22 سالہ جدوجہد میں عمران خان کے ساتھ ساتھ ان کے کارکنان نے بھی بے شمار مشکلات دیکھیں۔اس سفر میں میڈیا اور سینئیر تجزیہ نگاروں نے بھی عمران خان کی خوب حمایت کی تاہم عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعدعمران خان کے یہی حمایتی اب کھل کر ان کی مخافت کرتے ہیں۔


Top