یہ ہےعمران خان کا پاکستان ۔۔۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایسی شاندار کامیابی کہ بھارت اوراسرائیل سمیت تمام دشمن بھی عش عش کراٹھے – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > یہ ہےعمران خان کا پاکستان ۔۔۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایسی شاندار کامیابی کہ بھارت اوراسرائیل سمیت تمام دشمن بھی عش عش کراٹھے

یہ ہےعمران خان کا پاکستان ۔۔۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایسی شاندار کامیابی کہ بھارت اوراسرائیل سمیت تمام دشمن بھی عش عش کراٹھے

نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ میں شاندار کامیابی حاسل کر لی ہے ،اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن مشن میں خواتین کی شمولیت کا ہدف حاصل کر لیا، جو کہ پاکستان کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے ، جس پر پوری دنیا تعریف کر رہی ہے ،

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن مشن میں خواتین کی شمولیت کا ہدف حاصل کر لیا، 15 فیصد پاکستانی خواتین مختلف ممالک میں فوجی مبصرین اور سٹاف آفیسرز کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،، ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی امن مشنز کا جائزہ لینے والی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کا یہ ہدف 18ماہ کی قلیل مدت میں حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو امن مشنز کے لئے مختص بجٹ میں کمی نہیں کرنی چاہیے، اس سے قیام امن کی کوششوں پر منفی اثر پڑے گا،، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے مشن کو مضبوط اور مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔


Top