نیب کا بڑا کھڑاک : (ن) لیگی رہنما کامران مائیکل کو راتوں رات کہاں منتقل کر دیا گیا؟ جان کر لیگیوں کے پسینے چھوٹ گئے – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > نیب کا بڑا کھڑاک : (ن) لیگی رہنما کامران مائیکل کو راتوں رات کہاں منتقل کر دیا گیا؟ جان کر لیگیوں کے پسینے چھوٹ گئے

نیب کا بڑا کھڑاک : (ن) لیگی رہنما کامران مائیکل کو راتوں رات کہاں منتقل کر دیا گیا؟ جان کر لیگیوں کے پسینے چھوٹ گئے

کراچی(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کل ن لیگ کے رہنما کامران مائیکل کو کراچی کی عدالت میں پیش کرے گا. تفصیلات کے مطابق نیب نے آج سابق وفاقی وزیر سے ٹھیکوں سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی، کامران مائیکل سے عمران شاہ نامی شخص سے متعلق سوالات کیے گئے،

دوران تفتیش نیب افسران نے کامران مائیکل کو عمران شاہ کا بیان بھی دکھایا۔ کامران مائیکل پر کے پی ٹی کی اربوں روپے کی اراضی ایک شخص کوالاٹ کرنے کا الزام ہے. نیب نے سابق وفاقی وزیرسے 36 اکاؤنٹس میں آمدنی کے حساب سے ادائیگی نہ ہونے کی بابت بھی سوال کیا، جس کے جواب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے بینک اکاؤنٹس کے معاملے کا علم نہیں. سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کو نیب کل کراچی کی عدالت میں پیش کرے گا. یاد رہے کہ 8 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو نے سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کوگرفتار کیا تھا، کامران مائیکل پر کے پی ٹی پلاٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے، ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی بھی شکایات ہیں.


Top