خان جی : ان دونوں جماعتوں کے ایک ایک رکن اسمبلی کو وزیر بنا دو ۔۔۔ آپ کی ساری مشکلات خود بخود ختم ہو جائیں گی ۔۔۔۔۔ عمران خان کے دبنگ مشیر اور کارخاص نے انہیں مشورہ دے دیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > خان جی : ان دونوں جماعتوں کے ایک ایک رکن اسمبلی کو وزیر بنا دو ۔۔۔ آپ کی ساری مشکلات خود بخود ختم ہو جائیں گی ۔۔۔۔۔ عمران خان کے دبنگ مشیر اور کارخاص نے انہیں مشورہ دے دیا

خان جی : ان دونوں جماعتوں کے ایک ایک رکن اسمبلی کو وزیر بنا دو ۔۔۔ آپ کی ساری مشکلات خود بخود ختم ہو جائیں گی ۔۔۔۔۔ عمران خان کے دبنگ مشیر اور کارخاص نے انہیں مشورہ دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے وزیراعظم عثمان ڈار نے وزیرا عظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ سیاسی بحرانوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو بھی کچھ نہ کچھ دے دلا دیں اور اس کا سب سے

بہترین طریقہ یہ ہے کہ کابینہ میں ایک ایک وزیر شامل کریں تاکہ انہیں پتہ چلے کہ حکومت کو کیسے چلایا جارہا ہے اور کام ہو رہا ہے۔عثمان ڈار نے مزید کہا کہ حکومت کا کام پالیسی بنانا ہے انہیں نافذ کرنا بیوروکریسی کا کام ہے۔ تبادلے اور تقرریاں کرنے کا اختیار موجود ہے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا تبادلہ اس لیے کیا کیوں کہی اس کی ضرورت تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرتا ہر کوئی اپنا کام کر رہا ہے۔عثمان ڈار نے یہ بھی کہا کہ وہ وزیراعظم کو مشورہ دیں گے کہ وہ دو بڑی اپوزیشن جماعتوں سے بھی ایک ایک وزیر لیں تاکہ انہیں اس بات کا اندازہ ہو کہ کیا کام ہو رہا ہے۔ واضح رہے حکومت پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے تنقید تو کی جا رہی ہے لیکن کچھ وزراء نے اپنی وزارتوں میں واقعی کارکردگی دکھائی ہے۔ عثمان ڈار بھی نوجوانوں کو روزگار دلوانے کے لیے خاصے متحرک نظر آتے ہیں وہ اس حوالے سے “کامیاب نوجوان” سمیت کئی منصوبے بھی لانے کا اعلان کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے دونوں وزراتوں میں شاندار پرفارمنس سے اربوں روپے کا ریکارڈ منافع حاصل کیا تھا۔


Top