’’ پورے کا پورا جتھہ تیار‘‘ اگر عبد العلیم خان کو نیب کی جانب سے کلین چٹ نہ ملی تو پنجاب کی سیاست میں کس طرح تبدیلی آئے گی ؟ متعدد رہنماؤں نے عمران خان کو دھمکی دے دی، عمران خان اور عثمان بُزدار سر پکڑ کر بیٹھ گئے – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > ’’ پورے کا پورا جتھہ تیار‘‘ اگر عبد العلیم خان کو نیب کی جانب سے کلین چٹ نہ ملی تو پنجاب کی سیاست میں کس طرح تبدیلی آئے گی ؟ متعدد رہنماؤں نے عمران خان کو دھمکی دے دی، عمران خان اور عثمان بُزدار سر پکڑ کر بیٹھ گئے

’’ پورے کا پورا جتھہ تیار‘‘ اگر عبد العلیم خان کو نیب کی جانب سے کلین چٹ نہ ملی تو پنجاب کی سیاست میں کس طرح تبدیلی آئے گی ؟ متعدد رہنماؤں نے عمران خان کو دھمکی دے دی، عمران خان اور عثمان بُزدار سر پکڑ کر بیٹھ گئے

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاستدان اور پنجاب میں تقریباً بیس سال حکومت اور اپوزیشن کا حصہ رہنے والے رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر علیم خان کو یا تو 15 فروری کو کلین چٹ دی جائے گی یا انکا قصہ ختم کر دیا جائے گا، اگر انہیں کلین چٹ دے دی گئی تو نیب

ختم ہوجائے گا اور اگر نہ دی گئی تو حکومت ختم ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر نے سوال پوچھا کہ رانا صاحب آپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب سے تحریک انصاف کے تقریباً 30 رہنماء ان کے ساتھ رابطوں میں ہیں اور ن لیگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو کم از کم ان رہنماؤں کے نام ہی بتا دیں ، جس کا جواب دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے پنجاب کے اندر تقریباً 20 سال حکومت کی ہے، دو دفعہ حکومتی وزیر بن کر اور تین دفعہ اپوزیشن کے طور پر، پنجاب اسمبلی میں ایسا کوئی بھی نہیں جو مجھے جانتا نہ ہو یا پھر جس کا مجھ سے رابطہ نہ ہو۔ میں اب خومخواہ کسی کا نام لے کر راز افشاں نہیں کرنا چاہتا، لیکن یہاں پر میں یہ بتا دوں کہ یا تو حکومت 15 فروری کو علیم خان کو کلین چٹ دلوائے گی اور یا پھر علیم خان کا قصہ پار ہوجائے گا۔ اگر علیم خان کو کلین چٹ دے دی گئی تو نیب کے پلے کچھ نہیں بچنا اور اس کے بعد نیب بڑے بڑے رہنماؤں پر ہاتھ ڈالنے سے گھبرائے گا اور اگر انہیں کلین چٹ نہ دی گئی تو حکومت کو مزاحمت کے لیے تیار ہونا پڑے گا ، کیونکہ علیم خان کے ساتھ ایک بہت بڑا گروپ ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ علیم خان کو گرفتار کروا کر حکومت نے انکے ساتھ زیادتی کر دی ہے ۔


Top