حج سبسڈی خاتمے کا معاملہ،عوام جیسا چاہتے تھے ویسا قدم اٹھا لیا گیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > حج سبسڈی خاتمے کا معاملہ،عوام جیسا چاہتے تھے ویسا قدم اٹھا لیا گیا

حج سبسڈی خاتمے کا معاملہ،عوام جیسا چاہتے تھے ویسا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حج پالیسی 2019 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، اور درخؤاست میاں آصف ایڈووکیٹ کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی ، درخواست گزار نے استدعا کی ہے ، کہ عدالت نے دوخواست کے حتمی فیصلے تک حج پالیسی 2019 پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے دیا۔

حج پالیسی 2019ء کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ، درخواست میاں آصف ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی ، جس میں وفاقی حکومت ، وزارت مذہبی امور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حج اخراجات میں گزشتہ سال کی نسبت 2 لاکھ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے ، اور حکومت کی جانب سے حج اخراجات پر سبسڈی نہیں دی ہے ، جس کی وجہ سے غریب شہریوں کیلئے حج ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے ، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حج پالیسی منظوری کا ریکارڈ طلب کرے کہ حج اخراجات میں کس قانون کے تحت اضافی کردیا گیا ہے اور عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک حج پالیسی 2019ء پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے ، دوسری جانب خبر میں سا بق سینئر صو بائی نا ئب صدر سید منور رضا نے حج پا لیسی 2019 ء پر کڑی تنقید کر تے ہوئے کہا ہے ، کہ مقدس فریضہ حج پر حکو متی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ غریب عوام کیساتھ دشمنی ہے ، حج اخراجات میںایک دم ڈیڑھ لا کھ سے زائد رقم کا اضافہ قوم پر بجلی بن کر گر رہا ہے۔

جن جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے منور رضا نے کہا حج ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے غیر مسلم حکو متیں بھی مسلما نو ں کیلئے حج کے مو قع پر خصوصی رعا یت کا اعلا ن کرتی ہیں ، مگر افسوس قوم پر زبر دستی مسط وزیر اعظم نیا زی خان مسلما نوں سے مقدس فریضہ کی ادائیگی کر نے کا حق بھی چھیننا چاہتے ہیں ، منور رضا نے کا بینہ اجلا س سے وفاقی وزیر مذہبی امور کے بائیکا ٹ کاخیر مقدم کیا ، انہو ں نے مطا لبہ کیا کہ نئی حج پا لیسی میں بڑ ھائی گئی رقم واپس لے کر پر انی حج پا لیسی کو بر قرار رکھی جا ئے بصورت دیگر عوام فیصلے کے خلاف سڑکو ں پر نکل کر سراپا احتجا ج ہونگے ۔


Top