5 مرتبہ سزائے موت دو ۔۔۔ سپریم کورٹ نے قوم کے سب سے بڑے مجرم لٹکانے کا حکم جاری کردیا ، پوری قوم کا رنگ اڑگیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > 5 مرتبہ سزائے موت دو ۔۔۔ سپریم کورٹ نے قوم کے سب سے بڑے مجرم لٹکانے کا حکم جاری کردیا ، پوری قوم کا رنگ اڑگیا

5 مرتبہ سزائے موت دو ۔۔۔ سپریم کورٹ نے قوم کے سب سے بڑے مجرم لٹکانے کا حکم جاری کردیا ، پوری قوم کا رنگ اڑگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے خاتون اور چار بچوں کے قاتل کو 5 مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم سنادیا۔ سپریم کورٹ میں 5 افراد کے قتل میں ملوث مجرم فیصل کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے اور

بریت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ مجرم نے زیورات چوری کرنے کیلئے خاتون اور بچوں کو قتل کیا گیا، قتل کو چھپانے کیلئے ملزم نے گھر کو آگ لگا دی، بچوں کو اس لیے قتل کیا گیا کہ بعد میں گواہ نہ بن جائیں۔ملزم نے 2009 میں پشاور میں خاتون، تین بچوں اور ان کی کم عمر ملازمہ کو قتل کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم فیصل کو پانچ مرتبہ سزائے موت دی جسے ہائی کورٹ نے برقرار رکھا۔سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا حکومت نے بھی ملزم کی اپیل کی مخالفت کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ ملزم فیصل نے مجسٹریٹ کے سامنے جرم کا اعتراف بھی کیا اور پانچ افراد کا قاتل کسی رعایت کا مستحق نہیں۔


Top