نواز شریف کی رہائی کے پیچھے ڈیل ۔۔۔۔ حمزہ شہباز نے میدان میں آتے ہی تہلکہ خیز بیان دے دیا ، پوری ن لیگ کیلئے حیران کن خبر – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > نواز شریف کی رہائی کے پیچھے ڈیل ۔۔۔۔ حمزہ شہباز نے میدان میں آتے ہی تہلکہ خیز بیان دے دیا ، پوری ن لیگ کیلئے حیران کن خبر

نواز شریف کی رہائی کے پیچھے ڈیل ۔۔۔۔ حمزہ شہباز نے میدان میں آتے ہی تہلکہ خیز بیان دے دیا ، پوری ن لیگ کیلئے حیران کن خبر

لاہور (نیوز ڈیسک) شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالیہ رہائی پر ڈیل کی باتیں افسوسناک ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کے سامنے ہے ، پی پی اور ن لیگ پر تنقید کرنے والوں

نے قرض لے کر ملک کا بیڑہ غرق کر دیاہے ، نوازشریف کی حالیہ رہائی پر ڈیل کی باتیں افسوسناک ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری مکمل کر لی ہے اور وہ آئندہ 72 گھنٹوں میں پاکستان سے روانہ ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی ”جی این این “ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کی تیاری کر لی ہے اور آئندہ 72 گھنٹوں میں ان کی برطانیہ روانگی متوقع ہے۔ شہباز شریف ناصرف وہاں اپنا چیک کرائیں گے بلکہ اپنی فیملی کے اراکین سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور حمزہ شہباز شریف کی بیٹی کو بھی دیکھیں گے جبکہ اہم سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جیسے ہی شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا، تو انہوں نے بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ دوسری جانب وفاقی وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی باضابطہ طور پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکلا لیکن قوی امکان ہے کہ جلد ہی عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔


Top