آخر کہاں تک دفاع کریں۔۔۔ پیپلز پارٹی کے دو اہم ترین رہنماؤں نے زرداری خاندان کو لال جھنڈی دکھادی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > آخر کہاں تک دفاع کریں۔۔۔ پیپلز پارٹی کے دو اہم ترین رہنماؤں نے زرداری خاندان کو لال جھنڈی دکھادی

آخر کہاں تک دفاع کریں۔۔۔ پیپلز پارٹی کے دو اہم ترین رہنماؤں نے زرداری خاندان کو لال جھنڈی دکھادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معروف صحافی عامر متین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں یہ دعویٰ کر کے سب کو چونکا دیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بیشتر رہنما کرپشن کے الزامات کی زد میں آنے والی سینئر قیادت یعنی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے دفاع سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

عامر متین نے پروگرام میں مزید کہا کہ صرف اس وقت زیادہ تر وہی سیاسی لوگ زرداری خاندان کا دفاع کرتے نظر آتے ہیں جنہوں نے ان کے مقابلے کا یا ان سے زیادہ پیسہ بنایا ہے۔ عامر متین نے دعویٰ کیا کہ اُنہیں آج پیپلز پارٹی کے ایک دو لیڈروں کا فون آیا ہے جن کا میں یہاں نام نہیں لوں گا۔ جو یہ کہہ رہے تھے کہ یار یہ بڑی زیادتی ہے۔ انہوں نے اتنا پیسہ بنا لیا ہے۔ ان کا کہاں تک دفاع کریں ، کیا کریں ؟ تو میں نے اُن سے پوچھا کہ اسی لیے آپ میڈیا پر نظر نہیں آ رہے تو وہ لیڈر کہنے لگے کہ خدا کے واسطے ہمارا نام نہ لے لینا ، پھر اس کے بعد فون آئیں گے اور ہمیں ان کے دفاع کے لیے آگے آنا پڑے گا تو آپ جیسے لوگ ہی ان کے دفاع پر ہمیں طعنہ دیں گے۔ ہم لوگ پھنس کر رہ گئے ہیں۔ اتنی زندگی اس پارٹی کے ساتھ گزاری ہے ، اب بڑھاپے میں پیپلز پارٹی کو چھوڑتے ہوئے اچھا نہیں لگتا۔ اور ان کا دفاع بھی نہیں کیا جاتا۔ عامر متین نے کہا کہ مجھے ان لیڈر پر بہت ترس آیا۔ اس وقت سندھ میں یہی ہو رہا ہے کہ اپنے صوبے میں اپنی مرضی کی پولیس لگائی جا رہی ہے اور اپنے وفادار ڈپٹی کمشنرز اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔


Top