ملک کانیا وفاقی وزیر داخلہ کون ہوگا۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دیتے ہوئے نام فائنل کرلیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > ملک کانیا وفاقی وزیر داخلہ کون ہوگا۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دیتے ہوئے نام فائنل کرلیا

ملک کانیا وفاقی وزیر داخلہ کون ہوگا۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دیتے ہوئے نام فائنل کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دے دی ۔بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ کو

وزارت کا قلمدان دینے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ عام انتخابات 2018ء میں بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔


Top