بڑا سیاسی تہلکہ : جہانگیر ترین اور اختر مینگل کےد رمیان معاملات طے ۔۔۔۔ 18 اپریل کو کیا بڑا ہونیوالا ہے ؟ – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > بڑا سیاسی تہلکہ : جہانگیر ترین اور اختر مینگل کےد رمیان معاملات طے ۔۔۔۔ 18 اپریل کو کیا بڑا ہونیوالا ہے ؟

بڑا سیاسی تہلکہ : جہانگیر ترین اور اختر مینگل کےد رمیان معاملات طے ۔۔۔۔ 18 اپریل کو کیا بڑا ہونیوالا ہے ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی اور بی این پی مینگل کے درمیان ملاقات طے پا گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات 18 کے اپریل کو جہانگیر ترین کے گھر پر ہوگی۔ ملاقات میں جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ

بی این پی کے وفد کی سربراہی سردار اختر مینگل کریں گے۔جبکہ ایک اور خبر کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے اپوزیشن متحد ہونے کی کوشش کرتی ہے لیکن ہو نہیں پاتی۔ اس وقت کوئی عدم استحکام نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے حکومت متحرک ہو کر پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔ جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ گھر کی باتیں گھر کے اندر ہوں گی۔ میڈیا پر اس متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔ لاہور ہائی کورٹ سے رابطے کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میرا ان سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ وہاں ہر قسم کے آدمی کو وہاں جا کر ریلیف مل رہا ہے جو حیران کن بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز کا اپنا فیصلہ ہے میں کچھ کہنا نہیں چاہتا۔ دریں اثناء جہانگیر ترین صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال کی خصوصی دعوت پر ملتان پہنچے جہاں انہوں نے کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔


Top