بریکنگ نیوز:اسد عمر تو بچ گئے مگر کن وفاقی وزراء کی چھٹی پکی ہے ۔۔۔۔۔ذرائع نے مصدقہ خبر دے دی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز:اسد عمر تو بچ گئے مگر کن وفاقی وزراء کی چھٹی پکی ہے ۔۔۔۔۔ذرائع نے مصدقہ خبر دے دی

بریکنگ نیوز:اسد عمر تو بچ گئے مگر کن وفاقی وزراء کی چھٹی پکی ہے ۔۔۔۔۔ذرائع نے مصدقہ خبر دے دی

لاہور(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی تبدیلی کی بے بنیاد افواہیں گردش کرتی رہیں جس کی حکومتی سطح پر تردید کردی گئی اور اب ایوارڈ یافتہ مصنف اور ڈیلی پاکستان گلوبل کے ایڈیٹر وقاص احمد ایسی افواہیں پھیلانے کی وجہ بھی سامنے لے آئے ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر

وقاص نے لکھا کہ اسد عمر کو تبدیل نہیں کیاجارہا۔ایسی افواہیں درست نہیں۔ میری حکومتی ذرائع سے بات ہوئی ہے اور ان کے مطابق یہ بالکل غلط خبرہے ۔ شہریارآفریدی اور دیگر کے قلمدان تبدیل کیے جارہے ہیں لیکن اسدعمر کا نام ان لوگوں میں کبھی شامل نہیں رہا جن کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے ۔ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے بتایا کہ غلط خبریں کیسے کام کرتی ہیں۔ اپنی خبر کو مزید ار بنانے کے لیے مزید ایک نام شامل کرلیں اور اگر پہلے سے طے شدہ تبدیلیاں ہوتی ہیں تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ دیکھ لیا۔ ہم نے بتایا تھا لیکن ہم نے جب خبربریک کی تو انہوں نے اسدعمر کا نام نکال دیا۔ دونوں صورتوں میں میڈیا کی ہی جیت ہوتی ہے ۔ان کا مزید کہناتھاکہ اور اگر وہ تیزطرازہوئے توان افواہوں کی بنیاد پر مارکیٹ کریش کرجائے گی اوروہ کم قیمتوں پر خریداری کریں گے اور مارکیٹ سنبھلنے کیلئے سرکاری ترجمان کی وضاحت کا انتظا رکریں گے تاکہ دوبارہ فروخت کرسکیں۔یہ باثرامراءاور تاجروں کا گروہ ہے جو نہیں چاہتے کہ حکومت کامیاب ہو، وہ اپنے مفادات کیلئے میڈیا کا استعمال کرتے ہیں ۔ایسے لوگوں کی موجودگی میں معیشت کیلئے انتہائی مشکل ہے کہ وہ سنبھل سکے ۔دوسری طرف وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے پیغام بھیجا ہے کہ وزارتوں میں تبدیلی سےمتعلق چلنےوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ سب خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسدعمرکے عہدے کو تبدیل کرنےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔


Top