عثمان بزدار کو کوئی وزیراعلیٰ کے عہدے سے نہیں ہٹا سکتا کیونکہ۔۔۔۔۔ افواہوں کے دنوں میں دبنگ اعلان کر دیا گیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > عثمان بزدار کو کوئی وزیراعلیٰ کے عہدے سے نہیں ہٹا سکتا کیونکہ۔۔۔۔۔ افواہوں کے دنوں میں دبنگ اعلان کر دیا گیا

عثمان بزدار کو کوئی وزیراعلیٰ کے عہدے سے نہیں ہٹا سکتا کیونکہ۔۔۔۔۔ افواہوں کے دنوں میں دبنگ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد کی خاطر عمران خان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔وزیراعظم سچی

نیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ملک میں پچھلی حکومتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ایسی صورتحال کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میرا اور شہباز شریف دونوں کا ایک دوسرے سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں۔ ہم دونوں ایک دوسرے سے ملاقات نہیں چاہتے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی بیٹیوں کو نیب کے نوٹس ملنا بڑی بات نہیں، ہماری بیٹیوں کو بھی نوٹسز ملے تھے۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے واضح کیا کہ عمران خان کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، پنجاب میں وزیر اعلیٰ کو کمزور نہ سمجھا جائے ،نیب والے ہمارے گھروں میں پانی کی ٹونٹیاں اور نل کے بھی گنتے تھے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نیب والے ہمارے گھروں میں پانی کی ٹونٹیاں اور نل کے بھی گنتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو کمزور نہ سمجھیں وہ سیاسی طور پر طاقت ور ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے تنقیدی انداز میں سوال کیا کہ کیا آپ نے کوئی کشتی لڑانی ہے کہ تگڑا وزیر اعلیٰ ایک سوا ل پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملاقاتیں کر نا مولانا فضل الرحمن کی عادت ہے،مجھ سے بھی ملنے آئے تھے ۔انہوںے کہاکہ عمران خان ایماندار نیت ہیں اور ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔


Top