خیرباد تحریک انصاف ۔۔۔ غلام سرور خان نے بڑا اعلان کردیا ، پوری کابینہ میں تہلکہ مچ گیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > خیرباد تحریک انصاف ۔۔۔ غلام سرور خان نے بڑا اعلان کردیا ، پوری کابینہ میں تہلکہ مچ گیا

خیرباد تحریک انصاف ۔۔۔ غلام سرور خان نے بڑا اعلان کردیا ، پوری کابینہ میں تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) غلام سرور خان نے تحریک انصاف چھوڑنے کی دھمکی دے دی، ہر صورت کابینہ کا حصہ رہنے کا مطالبہ، وزارت امور کشمیر دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ طلب کر لیا۔ عمران خان نے اسد عمر کے استعفیٰ دینے

کے بعد اب وزیرِ پٹرولیم سے استعفیٰ مانگ لیا ہے البتہ غلام سرور خان نے وزارت میں کام کرنے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ غلام سرور خان نے وزارت مین کام کرنے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔ تاہم وزیراعظم نے غلام سرور کو وزیر چھوڑنے کا حکم دیا جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔ وزیرِ توانائی عمر ایوب کو عارضی طور پر وزیرِ خزانہ کا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیرِ خزانہ کے ناموں پر آج اجلاس مین غور کیا جائے گا۔ یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ وزراتِ خزانہ کا قلمدان کسی ٹیکنوکریٹ کو بھی دیا جا سکتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے، اسد عمر نے مشکل حالات میں معیشت کو سنبھالا، انہیں معلوم نہیں ہے کہ اسد عمر کو وزارت سے کیوں ہٹایا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں علم نہیں ہے کہ اسد عمر کو وزارت خزانہ سے کیوں ہٹایا گیا ہے، اسد عمر نے بطور وزیر خزانہ ایمانداری سے کام کیاان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں انہوں نے مشکل حالات میں معیشت کو سنبھالا، اسد عمر تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے، یہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے کہ وہ کس کو وزیر خزانہ بناتے ہیں، وہ ٹیم کے کپتان ہیں اور وہی حتمی فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم تھے اور وہی وزیر اعظم رہیں گے، تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے اور نہ ہی ایسا ہونا چاہیے، جمہوریت میں لوگوں کی مختلف آرا ہوتی ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے بہت زیادہ قرضے لیے حکومت سنبھالی تو تاریخی خسارہ ورثے میں ملا ، معاشی صورتحال بہتر ہونے میں وقت لگے گا۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی قیادت میں دھڑے بندی موجود ہے جن کے مابین اختلافات اکثر اوقات میڈیا کی زینت بھی بنتے رہتے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے بارے میں تاثر ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی گروپ کا حصہ ہیں۔


Top